• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ایئرپورٹ پر پھنسے عدنان صدیقی کا عاطف اسلم نے بھی 'مذاق' اڑادیا

شائع November 8, 2019
دونوں اداکاروں کی ملاقات دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی — فوٹو/ اسکرین اٹ
دونوں اداکاروں کی ملاقات دبئی ایئرپورٹ پر ہوئی — فوٹو/ اسکرین اٹ

پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور عائزہ خان اس وقت سوشل میڈیا پر اپنے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے لیے خوب پذیرائی حاصل کررہے ہیں۔

ان کے ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ 'دو ٹکے کی لڑکی' اس حد تک سوشل میڈیا پر مقبول ہوا کہ اب تک اس کے چرچے ہورہے ہیں۔

ڈرامے کی یہ قسط ویسے تو 2 نومبر کو نشر ہوئی تھی لیکن ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود اس کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: 'دو ٹکے کی لڑکی' .... سوشل میڈیا پر زیر بحث

ڈرامے کے اس سین کے لیے جہاں اداکاروں کی اداکاری کو سراہا گیا، وہیں سوشل میڈیا پر متعدد میمز بھی سامنے آئیں، جن میں سے ایک عدنان صدیقی نے خود بھی شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور اب گلوکار عاطف اسلم نے بھی اس ڈائیلاگ کا استعمال کرتے ہوئے عدنان صدیقی کا مذاق اڑادیا۔

عدنان صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اس وقت دبئی ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور فلائیٹ کی تاخیر کے باعث وہ ایئرپورٹ پر ہی پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ رات سے سفر کررہے ہیں اور انہیں دبئی سے امریکا جانا ہے۔

اس موقع پر عدنان صدیقی کے ساتھ گلوکار عاطف اسلم بھی دبئی ایئرپورٹ پر موجود تھے، جن کے ساتھ عدنان صدیقی نے یہ ویڈیو بنائی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم عاطف اسلم نے اس ویڈیو میں عدنان صدیقی کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ 'عدنان آپ بہت بڑے بزنس مین ہیں، آپ نے اس دو ٹکے کی فلائٹ کے لیے یہ 50 ملین کی ویڈیو بنادی'۔

اس پر عدنان صدیقی نے ہنستے ہوئے کہا کہ عاطف اسلم یہ جملہ کہاں سے لے آئے۔

اس ویڈیو کو اب تک 64 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے اسے لائیک کیا اور اس پر کمنٹ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'جو رقم میں نے آفر کی اس میں ٹیکس شامل تھا'

خیال رہے کہ اب تک 'میرے پاس تم ہو' ڈرامے کی 12 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔

'میرے پاس تم ہو' ڈرامے میں ہمایوں سعید متوسط طبقے (مڈل کلاس) سے تعلق رکھنے والے 'دانش' کے کردار میں نظر آئے ہیں، جنہوں نے عائزہ خان کے کردار 'مہوش' سے پسند کی شادی کی تھی۔

تاہم مہوش کی لالچ ان کے اس رشتے کو ختم کردیتی ہے اور وہ عدنان صدیقی کے کردار سے تعلق جوڑ لیتی ہیں۔

اس ڈرامے کی ہدایات ندیم بیگ دے رہے ہیں جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے تحریر کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024