• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ، بنگلہ دیش کو 8وکٹوں سے شکست

شائع November 8, 2019
روہت شرما
روہت شرما

بھارت نے روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 میچ میں باآسانی شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

راجکوٹ میں کھیلے گئے کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

لٹن داس اور محمد نعیم نے بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر اپنی ٹیم کو 60رنز کا آغاز فراہم کیا۔

اس شراکت خاتمہ اس وقت ہوا جب وکتوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں لٹن داس کی 29 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

محمد نعیم نے سومیا سرکار کے ساتھ مل کر اسکور کو 83 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر ان کی ہمت جواب دے گئی اور وہ 36 رنز بنانے کے بعد واشنگٹن سندر کی وکٹ بن گئے۔

بنگلہ دیش کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب گزشتہ میچ کے ہیرو اور تجربہ کار وکت کیپر بلے باز مشفیق الرحیم صرف 4رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ سومیا سرکار کی اننگز بھی 30رنز پر تمام ہوئی۔

یزویندر چاہل، واشنگٹن سندر اور دیپک چاہر کی عمدہ باؤلنگ کے سبب بنگلہ دیشی بلے باز زیادہ جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز ہی بنا سکی، محمد محموداللہ نے 30 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے یزویندر چاہل نے دو جبکہ واشنگٹن سندر، دیپک چاہر اور خلیل احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان روہت شرما نے جارحانہ انداز اپنایا اور شیکھر دھاون کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 118رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنادیا، دھاون 27 گیندوں پر 31رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روہت شرما اپنے 100ویں ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں سنچری کی جانب گامزن تھے لیکن امین الاسلام کی گیند پر ان کی اننگز کا خاتمہ ہو گیا، آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے 43 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔

اس کے بعد لوکیش راہل اور شریاس آئیر نے مزید کسی نقصان کے بغیر ہدف حاصل کر کے اپنی ٹیم کو 26 گیندیں قبل ہی آٹھ وکٹ کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

روہت شرما کو ان کی شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024