• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک-بھارت ڈیوس کپ ٹائی پاکستان سے منتقل کرنے کا اعلان

شائع November 5, 2019 اپ ڈیٹ November 7, 2019
بھارت نے ابتدائی طور پر ڈیوس کپ کے لیے کمزور ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا— فائل فوٹو: رائٹرز
بھارت نے ابتدائی طور پر ڈیوس کپ کے لیے کمزور ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا تھا— فائل فوٹو: رائٹرز

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ شیڈول ڈیوس کپ مقابلوں کی نیوٹرل مقام پر منتقلی کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو نئے مقام کے تعین کی ہدایت کی ہے۔

ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھے لیکن سیکیورٹی وجوہات کے سبب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو نومبر تک ملتوی کردیا تھا اور اب یہ میچز 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات: پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی نومبر تک ملتوی

بھارت نے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے درخواست کی تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے سبب ان مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیا جائے۔

ڈیوس کپ کے مقامی کے حتمی تعین کے لیے فیصلہ تین نومبر کو آنا تھا اور بھارت نے ابتدائی طور پر اس مقابلے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کمزور ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تاہم اب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پاکستان کو یہ مچز نیوٹرل مقام پر منعقد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پاس نیوٹرل مقام کا اعلان کرنے کا اختیار ہے اور ان کے پاس اس کے لیے پانچ دن ہیں۔

فیڈریشن نے اس فیصلے کی بنیاد سیکیورٹی کو بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نزدیک ایتھلیٹس، آفیشل اور شائقین کی سیکیورٹی سب سے اہم ہے اور اسی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ: بھارت کا نسبتاً کمزور ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ

بھارت نے ان مقابلوں کے لیے کمزور ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ کپتان مہیش بھوپتی سمیت اہم کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا تاہم اب ممکنہ طور پر بھارت نئے اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ہیرونموئے چیٹرجی نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مقام کی تبدیل کے فیصلے پر بہت خوش اور اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے نئے مقام کا اعلان کیے جانے کے منتظر ہیں اور اس کے بعد اپنی نئی ٹیم کا اعلان کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024