• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

ٹک ٹاک میں اب دیگر ایپس سے براہ راست ویڈیوز پوسٹ کرنا ممکن

شائع November 4, 2019
— اے پی فوٹو
— اے پی فوٹو

ٹک ٹاک دنیا بھر میں بہت تیزی سے مقبول ہونے والی ایپ ہے جس کی وجہ اس میں ویڈیوز کو بنانا، شیئر اور محفوظ کرنا بہت آسان ہے۔

دیگر کمپنیوں کے برعکس ٹک ٹاک میں صارفین کو مقبول ویڈیوز کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی سہولت دی جاتی ہے اور انہیں دیگر میسجنگ سروسز اور سوشل میڈیا پر آسانی سے شیئر کیا جاسکتا ہے۔

اس عمل کو مزید آسان بنانے اور ویڈیوز کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے اب کمپنی نے کریٹیرز کے لیے نئے ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کی بدولت ان کی پسندیدہ ایڈیٹنگ ایپس پر تیار ویڈیوز ٹک ٹاک اپ لوڈ کرنا ممکن ہوجائے گا۔

ٹک ٹاک ایکسپورٹ فیچر کمپنی کے نئے سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کٹ کا حصہ ہے اور میں 7 کانٹینٹ کریشین ایپس صارفین کے لیے موجود ہوں گی۔

ان میں اڈوب کو پریمیئر رش کے ذریعے شامل کیا گیا، انیمیشن ایپ پلاٹ ورس، اے آئی ایپ، فیوس ڈاٹ اٹ اور پروفیشنل ویڈیو ایپ فل مک پرو شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گیمنگ کیپچر ایپ میڈل، میمینٹوز جی آئی ایف میکنگ ٹولز اور امیج ایڈیٹر پکس آرٹ بھی شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک کی نئی سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کٹ میں تھرڈ پارٹی ایپس کی موجودگی سے صارفین اپنی ویڈیوز کے لیے بہتر ٹولز استعمال کرسکیں گے، ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ کریٹیرز کس طرح ان نئے فیچرز کو استعمال کرتے ہیں۔

اس ایپ کے صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کی مقبولیت نے پوری دنیا کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024