• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہترین فیچر متعارف

شائع November 1, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کی سب سے سے مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل نئے فیچر متعارف کرانے میں مصروف ہے۔

مگر اب اس میسجنگ اپلیکشن میں ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کے لیے اپنی چیٹ کو دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھنے میں مدد دے گا۔

آئی او ایس کے بعد اب واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن میں بھی فنگرپرنٹ سنسر ان لاک کا فیچر متعارف کرادیا گیا ہے جس کا مقصد صارف کے اکاﺅنٹ کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک کوئی بھی شخص اس وقت تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا جب تک اکاؤنٹ ہولڈر فنگر پرنٹ کے ذریعے لاک نہیں کھلے گا۔

اب تک کسی کے بھی واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کرنا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، لیکن اس فیچر کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی غیر شخص کا کسی کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی کرنا تقریبا ناممکن بن جائے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں چلے جائیں۔

وہاں سب سے نیچے آپ کو فنگرپرنٹ لاک کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرکے ان لاک ود فنگرپرنٹ کے آپشن کے ٹرن آن کردیں۔

اس کے بعد اینڈرائیڈ فون میں فنگرپرنٹ کے اندراج کی تصدیق کی جائے گی، جبکہ صارف کو وقت کا آپشن بھی دیا جائے گا جس کے بعد اپلیکشن خودکار طور پر لاک ہوجائے گی، یہ بالکل فونز کے اسکرین لاک جیسا ہوگا جو کہ ایک منٹ یا 30 منٹ کا ہوگا۔

ایپ لاک ہونے پر بھی واٹس ایپ پر کالز کا جواب دینا ممکن ہوگا۔

یہ فیچر ان فونز میں ہی استعمال ہوسکے گا جس میں فنگرپرنٹ سنسر موجود ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024