• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

شائع November 1, 2019
پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا— فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا— فوٹو بشکریہ پی سی بی

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ویمن ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان2ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 2 سے 4 نومبر تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز اور اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں قومی خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ایک روزہ اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی۔

بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ کرنے والے 15 رکنی قومی ٹی20 اسکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ٹی20 سیریز میں شرکت کرنے والی عائشہ ظفر، انعم امین اور صباء نذیرکی جگہ نشرہ سندھو، سیدہ عروب شاہ اور فاطمہ ثنا کو ایک روزہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والی اسپنر سعدیہ اقبال بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایک روزہ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں، انہوں نے 3 میچوں میں 4وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قومی خواتین ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، سدرہ امین، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثنا میر، فاطمہ ثنا، سعدیہ اقبال، کائنات امتیاز اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024