• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ کرانے کا اعلان

شائع October 31, 2019 اپ ڈیٹ November 1, 2019
دونوں خواتین متعدد بار فائٹ کر چکی ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای
دونوں خواتین متعدد بار فائٹ کر چکی ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں رواں ماہ 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے میوزیکل و ثقافتی میلے ’ریاض سیزن‘ میں 25 اکتوبر کو پاکستانی گلوکاروں راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے پرفارمنس کرکے مداحوں کے دل جیتے تھے۔

وہیں اس میلے میں مشرق وسطیٰ و مغربی گلوکاروں کی جانب سے بھی شاندار پرفارمنس کرکے شائقین کو محظوظ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

’ریاض سیزن‘ نامی یہ میلا رواں برس دسمبر کے وسط تک جاری رہے گا اور اس میں متعدد عرب فنکاروں سمیت مغربی ممالک کے فنکاروں کی جانب سے بھی پرفارمنس کیے جانے کا امکان ہے۔

اس میلے کے پروگرامات دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے تمام شہروں سے مرد و خواتین سمیت نوجوان نسل بڑی تعداد میں پہنچ رہی ہے اور پہلی بار مرد و خواتین کو ایک ہی جگہ مکمل تفریحی ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس میلے کی تعریفیں پوری دنیا میں ہو رہی ہیں۔

لیسی ایونز اور نتالیا نیدھرت متعدد بار فائٹ کر چکی ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای
لیسی ایونز اور نتالیا نیدھرت متعدد بار فائٹ کر چکی ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای

3 دن قبل ہی اسی میلے میں عبایہ میں ملبوس نوجوان لڑکی کے ’ہپ ہاپ‘ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا تھا اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ اسی میلے میں پہلی بار خواتین انتہائی مختصر لباس پہن کر ریسلنگ فائٹ کرتی دکھائی دیں گی۔

سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں پہلی بار خواتین ریسلر ایک دوسرے کو مزا چکھاتی دکھائی دیں گی۔

امریکن ریلسر کو جارحانہ فائٹر کے طور پر جانا جاتا ہے—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای
امریکن ریلسر کو جارحانہ فائٹر کے طور پر جانا جاتا ہے—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای

رپورٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والے مقابلے میں 29 سالہ امریکن ریسلر لیسی ایونز اور 37 سالہ کینیڈین ریلسر نتالیا نیدھرت ایک دوسرے کو مزا چکھاتی دکھائی دیں گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ خواتین ریسلر سعودیہ کی سرزمین پر فائٹ کریں گی، ساتھ ہی پہلی بار خواتین انتہائی مختصر لباس میں کھیل کھلتی دکھائی دیں گی۔

دونوں خواتین کا ریسلنگ مقابلہ 31 اکتوبر کی شب کو ہوگا جو کہ ریاض سیزن کا حصہ ہے، ساتھ ہی ریاض میلے میں مرد ریسلر بھی ایک دوسرے کو مزا چکھاتے دکھائی دیں گے۔

مرد ریسلرز کے مقابلے میں سابق چیمپیئن ٹائسن فیوری اور برون اسٹرومین سمیت کم سے کم ایک درجن ریسلر ایک دوسرے کو مزا چکھائیں گے۔

مرد ریسلرز کی فائٹ بھی 31 اکتوبر کی شب ہوگی اور ان کے مقابلے دیکھنے کے لیے 25 ریال سے 2 ہزار ریال کے ٹکٹ رکھے گئے ہیں۔

دونوں ریسلرز کی سعودی میں بہت ساری خواتین مداح ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای
دونوں ریسلرز کی سعودی میں بہت ساری خواتین مداح ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای

خیال رہے کہ اگرچہ پہلی بار سعودی عرب میں خواتین ریسلر فائٹ کرتی دکھائی دیں گی، تاہم سعودیہ میں مرد ریسلرز کے مقابلے پہلے منعقد ہو چکے ہیں اور ان مقابلوں کو 2018 میں پہلی بار خواتین نے دیکھا تھا۔

سعودی حکومت نے گزشتہ چند سال میں خواتین کو نہ صرف مرد حضرات کے کھیل دیکھنے کی اجازت دی ہے بلکہ حکومت نے خواتین کو خاندان کے مرد سربراہ کی اجازت کے بغیر بھی بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عبایہ میں ملبوس لڑکی کا میلے میں ’ہپ ہاپ‘ ڈانس

اسی طرح سعودی حکومت نے خواتین کو کسی بھی غیر محرم مرد کے ساتھ ملازمت کرنے کی اجازت دینے سمیت خواتین کو اداکاری، ڈرائیونگ کرنے، ووٹ دینے، انہیں کوئی بھی کھیل کھیلنے سمیت کئی طرح کی آزادیاں دی ہیں۔

سعودی عرب نے سینما سے بھی 35 سال بعد پابندی ہٹاتے ہوئے وہاں پر فلموں کی نمائش کی اجازت دی ہے جب کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی سعودی عرب نے پہلی مرتبہ غیر ملکیوں کے لیے سیاحت کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

ساتھ ہی سعودی حکومت نے وہاں پر نامحرم مرد و خاتون کو ایک ساتھ ہوٹل کا کمرہ کرائے پر لینے کی اجازت کا بھی اعلان کیا تھا۔

دونوں نے متعدد ایونٹس کے مقابلے جیت رکھے ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای/ 24 ریسلنگ
دونوں نے متعدد ایونٹس کے مقابلے جیت رکھے ہیں—فوٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای/ 24 ریسلنگ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024