• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

واٹس ایپ میں ایک بڑا فیچر متعارف ہونے کا امکان

شائع October 30, 2019
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے جس کا انتظار صارفین کو طویل عرصے سے ہے کیونکہ یہ دیگر مقبول ایپس میں پہلے سے موجود ہے۔

واٹس ایپ کے اس نئے فیچر سے صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر بیک وقت استعمال کرسکیں گے۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس وقت واٹس ایپ اکاﺅنٹس کو ایک وقت میں ایک ڈیوائس پر ہی استعمال کیا جاسکتا ہے اور دوسری ڈیوائس میں لاگ ان ہونے پر پہلی ڈیوائس سے اکاﺅنٹ لاگ آﺅٹ ہوجاتا ہے۔

واٹس ایپ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں اس فیچر کی تیاری پر کام ہورہا ہے جو صارف کو واٹس ایپ اکاﺅنٹ ایک وقت میں زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کرنے کی سہولت دے گا، چیٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی کیونکہ اس مقصد کے لیے میسجنگ ایپ میں اسائن کیز کا ایک نیا طریقہ کار تشکیل دیا جارہا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ کو ویب اور اسمارٹ فون میں استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اس کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے ڈیسک ٹاپ کے قریب ہی رکھنا پڑتا ہے۔

اس فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ خریدنے میں مدد دینے والا مارک زکربرگ کا خفیہ ہتھیار

اس پلیٹ فارم کی بدولت صارفین اپنے واٹس ایپ اکاﺅنٹ کو متعدد ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے اور اس طرح یہ سروس ایپل کے آئی میسج یا فیس بک میسنجر کی طرح کام کرنے لگے گی۔

اب اس سائٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس حوالے سے اسکرین شاٹس کے ساتھ تفصیلات جاری کی جائیں گی تاکہ صارفین کے لیے وضاحت ہوسکے کہ رجسٹریشن کیسے کام کرے گی۔

تاہم یہ کب تک عام صارفین کے لیے دستیاب ہوسکے گا یا ایسا ہوگا بھی یا نہیں، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

اس طرح کا فیچر ٹیلیگرام میسجنگ ایپ مٰں پہلے سے موجود ہے جس کے لیے کلاﺅڈ ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے صارفین کے لیے ایک اکاﺅنٹ سے کئی ڈیوائسز پر بیک وقت لاگ ان ہونا ممکن بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024