• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

غیر محرم مرد کو پھنسانے والی بیوی اور ان کی ویڈیوز بنانے والا شوہر گرفتار

شائع October 27, 2019 اپ ڈیٹ October 28, 2019
پولیس نے میاں اور بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی—فوٹو: نیرالینڈ فورم
پولیس نے میاں اور بیوی کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی—فوٹو: نیرالینڈ فورم

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کی پولیس نے منفرد جرم کرنے والے میاں اور بیوی کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار کیا جانے والا جوڑا لوگوں کو بلیک میل کرکے ان سے پیسے بٹورتا تھا۔

ہندی ٹی وی چینل ’آئی بی سی 24‘ کے مطابق ضلع راج ناند گاؤں کے نواحی شہر ڈونگر گڑھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر محرم مرد کو اپنے پیار کے جال میں پھنسانے والی خاتون اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کی اجازت سے ہی غیر محرم نوجوان کو پیار کے جال میں پھنسایا تھا اور اس کے ساتھ وہ نامناسب انداز میں ملتی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم خاتون کی جانب سے نامحرم مرد کے ساتھ نامناسب انداز میں ملتے وقت ان کے شوہر ان کی ویڈیوز اور تصاویر بناتے تھے، جن کے ذریعے بعد ازاں مذکورہ نوجوان کو بلیک میل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ میاں بیوی نے دیگر افراد کو بھی بلیک میل کیا ہوگا —فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ میاں بیوی نے دیگر افراد کو بھی بلیک میل کیا ہوگا —فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

رپورٹ کے مطابق نوجوان کو پیار کے جال میں پھنسا کر اس کی نامناسب حالت میں ویڈیوز بنانے والے میاں اور بیوی نے نوجوان سے 10 لاکھ روپے مانگے جس میں سے نوجوان نے 6 لاکھ روپے بلیک میلرز کو ادا کیے۔

بعد ازاں نوجوان مزید رقم کا بندوبست نہیں کرپائے اور انہوں نے پولیس کو شکایت کی، جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: فلمی انداز کے ’سیکس اسکینڈل‘ نے سب کو حیران کردیا

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تحقیق شروع کردیں اور پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ میاں اور بیوی کی جانب سے دیگر مرد حضرات کو بھی نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت سے گزشتہ کچھ عرصے سے خواتین کی جانب سے مرد حضرات کو بلیک میل کیے جانے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔

گزشتہ ماہ ہی بھارت سے سب سے بڑا سیکس اسکینڈل سامنے آیا تھا، جس کے تحت خواتین کے ایک گروہ نے کالج کی طالبات کو بھرتی کرکے ان کے ذریعے بھارت کے امیر ترین افراد اور سیاسیدانوں کو بلیک میل کیا تھا۔

سیکس اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق خواتین نے نوجوان لڑکیوں کو پیسوں کے عوض بھرتی کرکے امیر ترین و سیاسی افراد کے پاس بھیج کر انہیں جال میں پھنسانے اور ان کی نامناسب ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا ٹارگٹ دے رکھا تھا۔

پولیس نے سب سے بڑے سیکس اسکینڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے تمام مرکزی ملزم خواتین کو گرفتار کرکے ان سے 4 ہزار کے قریب فحش و نامناسب ویڈیوز بر آمد کرلی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024