• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

حمزہ، نیمل کے ہنی مون کی تصویر پر تنقید پی پی رہنما کو مہنگی پڑ گئی

شائع October 24, 2019
دونوں نے رواں سال اگست میں شادی کی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام
دونوں نے رواں سال اگست میں شادی کی تھی — فوٹو/ انسٹاگرام

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان نے رواں سال اگست میں سادگی سے نکاح کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد حمزہ نے شاندار ولیمے کی تقریب منعقد کی جہاں ان کے خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔

یہ دونوں اس وقت اپنے ہنی مون کے لیے فرانس میں موجود ہیں، جہاں کی خوبصورت تصاویر نیمل خاور خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر بھی کررہی ہیں۔

نیمل خاور خان کی حمزہ علی عباسی کے ہمراہ ہنی مون پر لی گئیں تصاویر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

متعدد افراد نے ان کی جوڑی کی تعریف کی تو کئی نے کمنٹ میں فرانس کی خوبصورتی کو سحر انگیز قرار دیا۔

البتہ اس موقع پر سامنے آیا ایک کمنٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جو کسی اور نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کیا تھا۔

نیمل خاور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ دو تصاویر شیئر کی، جس میں وہ فرانس کے شہر پیرس میں موجود ایفل ٹاور کے سامنے کھڑے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس تصویر پر پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے حمزہ علی عباسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کمنٹ کیا کہ 'شادی سادگی سے پر ہنی مون پیرس میں'۔

جس کے بعد شرمیلا فاروقی خود مشکل میں پڑ گئیں۔

ان کے کمنٹ کے بعد دونوں اداکاروں کے مداحوں نے شرمیلا فاروقی کے اس ردعمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی خود کی شادی یاد دلادی۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'ان کا حق بنتا ہے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کا، دکھاوے کے لیے انہوں نے 7 روز تک چلنے والی شادی نہیں کی، لوگوں کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں کیا، جو کیا ایک دوسرے کے لیے کیا'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کم از کم آپ انہیں سراہا سکتی ہیں، اگر آپ کو یاد ہو تو آپ نے خود نہایت شاندار انداز میں شادی کی تھی'۔

انہوں نے لکھا کہ 'اب وہ دونوں آفیشلی شادی کرچکے ہیں، پیرس جائیں یا لندن، آپ کون ہوتی ہیں ایسے بیانات دینے والی؟'

یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی نے 2015 میں کراچی میں حشام ریاض کے ساتھ شادی کی تھی۔

ان کی شادی کی تقریبات کئی روز تک میڈیا کی خبروں میں رہیں، شرمیلا فاروقی نے شادی کے لیے مایوں، قوالی، مہندی، نکاح، بارات اور ولیمے کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد کی تھی جن کے چرچے آج بھی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کی شادی کی تقریبات — فوٹو/ ٹوئٹر
شرمیلا فاروقی کی شادی کی تقریبات — فوٹو/ ٹوئٹر

حمزہ علی عباسی نے خود بھی ان تصاویر پر ایک مزاحیہ کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اور نیمل 'مینار فرانس' کے آگے موجود ہیں۔

فرانس سے قبل یہ دونوں ہنی مون کے لیے اسپین گئے تھے اور جلد ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی پاکستان واپسی کے بعد رواں ماہ کے آخر میں ایک اہم اعلان بھی کرنے والے ہیں۔

انہوں نے رواں ماہ ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ 'ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری سفر اختتام کو پہنچ گیا، میں اس ماہ کے آخر میں ایک بہت اہم اعلان کروں گا، امید ہے میری آواز کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں، اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا'۔

ان کا ڈراما 'الف' اس وقت جیو ٹیلی ویژن پر نشر ہورہا ہے۔

دوسری جانب نیمل خاور خان نے بھی حمزہ علی سے شادی سے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024