• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیصل قریشی کا مارننگ شو آخر کیوں بند ہوا؟

شائع October 11, 2019
فیصل قریشی 2016 سے اے آر وائے زندگی کے مارننگ شو کی میزبانی کررہے ہیں — فوٹو/انسٹاگرام
فیصل قریشی 2016 سے اے آر وائے زندگی کے مارننگ شو کی میزبانی کررہے ہیں — فوٹو/انسٹاگرام

فیصل قریشی پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہے جس سے سب ہی واقف ہیں، وہ صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ نہایت شاندار ٹی وی میزبان بھی ہیں۔

فیصل قریشی گزشتہ چار برس سے اے آر وائے زندگی کے مارننگ شو 'سلام زندگی' کی میزبانی کرتے آرہے ہیں لیکن اب ان کا شو بند کردیا گیا ہے۔

فیصلہ قریشی کی میزبانی میں ہونے والے اس مارننگ شو میں پاکستانی انڈسٹری کے کئی نامور اسٹارز جلوہ گر ہوئے، شو کی آخری قسط میں اداکار نے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

شو کی آخری قسط کی میزبانی اداکار ایاز سمو نے کی تھی جبکہ فیصل قریشی مہمان خصوصی بن کر شریک ہوئے تھے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کا مارننگ شو شوبز کے خراب حالات اور مالی مسائل کے باعث اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔

فیصل قریشی سے جب سوال کیا گیا کہ شو سے پہلے کی زندگی اور بعد کی زندگی میں ان کے لیے کتنا فرق آیا؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ 'میں بالکل بھی اداس نہیں ہوں، یہ انتظامیہ کا فیصلہ ہے، اس وقت جو شوبز کے حالات چل رہے ہیں ان سے میں واقف ہوں اور ہمیں اس پر کام کرنا ہوگا، میں منیجمنٹ کا بے حد شکر گزار ہوں کہ ان حالات کے باوجود بھی ہمارے شو کے لیے کوشش کی گئی۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بالآخر یہ سب ایک بزنس ہی ہے، ہمیں اس کام کی تنخواہ ملتی ہے، تو اگر شو اتنا کما ہی نہیں رہا ہوگا بلکہ نقصان میں جارہا ہوگا تو یہ سمجھنا چاہیے کہ اسے بند ہی کرنا ہوگا، وہ لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ ظلم ہورہا ہے انہیں یہ سمجھنا چاہیے'۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ 'میں پہلے بھی مارننگ شوز کرچکا ہوں، اب دیکھوں گا زندگی میں کیا تبدیلی آئی، ہاں اب ایک بڑی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اداکاری کی جانب زیادہ فوکس کرسکوں گا'۔

شو کے دوران اداکار نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 'انڈسٹری کے لوگ کافی خوش ہیں کہ میں مارننگ شو جاری نہیں رکھ سکوں گا، وہ مجھے اداکاری کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، میں 3 ڈرامے سائن کرچکا ہوں اور اب ان پر ہی کام کروں گا'۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک انگریزی فلم میں بھی کام کرنے جارہے ہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

فیصل قریشی نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں ان کے سب سے قریبی دوست اعجاز اسلم ہیں، جن سے وہ بےحد محبت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اعجاز اسلم اور فیصل قریشی کئی پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں جن میں سب سے مقبول ہونے والا پروجیکٹ 'کس دن میرا ویا ہوئے گا؟' ہے۔

فیصل قریشی گزشتہ 4 سال سے اے آر وائے زندگی کے مارننگ شو کی میزبانی کررہے ہیں، وہ اس سے قبل ٹی وی ون کے مارننگ شو مسکراتی مارننگ کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (1) بند ہیں

Adnan Oct 12, 2019 03:29am
Really hope all other useless morning shows shut down

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024