• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'کملی' کی کہانی آخر ہے کیا؟

شائع October 10, 2019
صبا قمر کملی میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
صبا قمر کملی میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا' اس وقت خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی دوسری فلم 'کملی' کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہوچکے ہیں۔

چند روز قبل اداکارہ صبا قمر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کی فلم 'کملی' سائن کردی ہے جس میں وہ مرکزی کردار نبھائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اس وقت تک اداکارہ نے اس فلم کی کہانی کے حوالے سے کچھ بھی شیئر نہیں کیا تھا اور اب ہدایت کار نے خود اپنی اس فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں بات کی۔

مزید پڑھیں: صبا قمر کی 'چیخ' کے بعد 'کملی'

ورائٹی کو دیے ایک انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ 'کملی محبت کی دردناک کہانی پر مبنی ہے، جسے نہایت شاندار انداز میں تیار کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہوگی'۔

اپنی فلم 'زندگی تماشا' کے حوالے سے ہدایت کار نے بتایا کہ 'اس فلم کو بنانے کے لیے میرے نزدیک سب سے اہم برداشت کا خیال رہا، صرف اپنے لیے ہی نہیں دوسروں کے انتخاب کے لیے بھی برداشت اور تحمل کتنا ضروری ہے، بس اس ہی خیال کے ساتھ فلم بنائی گئی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں خود ایسی صورتحال سے گزر چکا ہوں جہاں میں نے برداشت کرنے کی اہمیت کو سمجھا'۔

پاکستانی سینما انڈسٹری کے حوالے سے سرمد کا کہنا تھا کہ 1980 اور 1990 کی دہائی میں جو سینما پاکستان میں دکھایا گیا وہ ہر طرح کے شائقین کے لیے نہیں تھا لیکن اب پاکستانی سینما انڈسٹری دوبارہ ابھر رہی ہے اور اچھی فلمیں سامنے آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ 'کیک'، 'مور'، 'کاک کبوتر' اور 'منٹو' جیسی فلمیں اب سینما کا حصہ بن رہی ہیں لیکن اب بھی ان فلموں کو اتنا مالی سپورٹ نہیں مل پاتا جتنا رومانوی اور کامیڈی فلموں کو مل جاتا ہے۔

ہدایت کار کے مطابق پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں میں لگی پابندی کے بعد یہ بات اور بھی زیادہ واضح ہوگئی کہ پاکستانی سینما انڈسٹری ابھی تک ابھرنے کے مرحلے میں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024