• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

خود کو 'میلیفسنٹ' بنانے والا پاکستانی فنکار

شائع October 8, 2019
’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ رواں ماہ ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ رواں ماہ ریلیز ہوگی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہولی وڈ اداکارہ اینجلینا جولی کی کامیاب فلم 'میلیفسنٹ' کا سیکوئل بھی جلد ریلیز ہونے جارہا ہے، جس کی تشہیر میں اداکارہ زور و شور سے مصروف ہیں۔

فلم کے سیکوئل 'میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ کے سامنے آئے ٹریلرز اور ٹیزر کو بھی مداحوں نے بےحد پسند کیا، جو انٹرنیٹ پر کافی مقبول بھی ہوئے۔

اس فلم میں اینجلینا جولی نے ایک اچھی چڑیل کا کردار نبھایا تھا، جن کا انداز سوشل میڈیا پر اس حد تک مقبول ہوا کہ بعدازاں کئی مداحوں نے اینجلینا کے اس رول کو اپنایا۔

لیکن اب پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے بھی صرف میک اپ کے ذریعے خود کو 'میلیفسنٹ' کے روپ میں ڈھال کو سب کو حیران کردیا۔

مزید پڑھیں: 'میلیفسنٹ' میں انجلینا جولی کی نئی دنیا متعارف

شعیب خان ایک ٹیلنٹڈ میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اپنے انسٹاگرام پر اپنے کام کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

2017 میں ہم اسٹائل ایوارڈز میں شعیب خان کو بہترین میک اپ آرٹسٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

شعیب خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں وہ اینجلینا جولی کے اس کامیاب کردار کے روپ میں نظر آئے۔

انہوں نے یہ روپ میک اپ کی مدد سے اپنایا اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ اصل کردار جیسے ہی نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ’میلیفسنٹ‘ میں انجلینا جولی ولن بن گئیں

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ شعیب خان نے میک اپ کی مدد سے کسی خاتون کا روپ اپنایا ہو، اس سے قبل بھی وہ ایسا متعدد مرتبہ کرچکے ہیں، جس کی تصاویر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 2014 کی فلم ’میلیفسنٹ‘ 1959 کی ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم ’سلیپنگ بیوٹی‘ سے متاثر ہوکر بنائی گئی تھی، تاہم اس فلم کی کہانی میں جادوگرنی کا کردار منفی سے مثبت میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ’میلیفسنٹ‘ کا سیکوئل جلد بنے گا

تاہم ’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ کے ٹریلر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوا تھا کہ اب ہولی وڈ اداکارہ کا مثبت کردار تبدیل ہوچکا ہے اور اب وہ فلم کی ولن بن رہی ہیں۔

نئی فلم کی کہانی مصنف لنڈا ولورٹن نے تحریر کی ہے جبکہ اس کی ہدایات جوئچم روننگ نے دی۔

’میلیفسنٹ: مسٹرس آف ایول‘ رواں سال 18 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور یہی وجہ ہے کہ شعیب خان کا یہ لک اس وقت کافی مقبول ہورہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025