• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

روہت شرما اور اگروال نے جنوبی افریقی باؤلرز کو تختہ مشق بنادیا

شائع October 2, 2019
روہت شرما نے 115 رنز کے دوران 5 چھکے اور 12 چوکے لگائے— فوٹو: اے ایف پی
روہت شرما نے 115 رنز کے دوران 5 چھکے اور 12 چوکے لگائے— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی اوپنرز نے مہمان باؤلرز کو تختہ مشق بناتے ہوئے میچ کے پہلے دن بغیر کسی نقصان کے 202رنز بنا لیے۔

وشاکاپٹنم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کو اس مرتبہ اوپننگ کا موقع فراہم کیا گیا جنہوں نے ماینک اگروال کے ساتھ مل کر ٹیم کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ کی طرح ٹیسٹ میں بھی اپنا روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور ماینک اگروال کی مدد سے اپنی ٹیم کو 202 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

مایہ ناز بلے باز نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی چوتھی سنچری مکمل کی۔

اس دوران خراب روشنی اور بارش کے سبب میچ کو کئی مرتبہ روکا گیا اور بالآخر 60ویں اوور کی پہلی گیند کے بعد میچ کو خراب روشنی کے سبب ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

جب کھیل ختم ہوا تو بھارت نے بغیر کسی نقصان کے 202 رنز بنائے تھے، روہت شرما 115 اور اگروال 84 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024