• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: سڑک پر کچرا پھیکنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

شائع September 26, 2019
ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے سڑک پر کچرا پھینکنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ روز کمشنر کراچی نے سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے خلاف دفعہ 144 نافذ کردی تھی۔

مزیدپڑھیں: ‘کراچی کے نام نہاد دوستوں نے سیوریج لائن بلاک کی‘

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شہریوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ کراچی کی سڑکوں پر کچرا پھینک کر صفائی مہم کو ناکامی بنانے والوں کو بے نقاب کریں جس پر سندھ حکومت انہیں ایک لاکھ روپے انعام سے نوازے گی۔

گرفتاری سے متعلق ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ ملیر میں سکھن پولیس اسٹیشن کی حدود میں نشاندہی پر مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزم کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے نفاذ سے متعلق گزشتہ روز جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر شہر میں صفائی کی مہم زور و شور سے جاری ہے تاہم بعض علاقوں میں سڑکوں پر کچرا پھینک کر مہم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ’اس کے سدباب کے لیے کمشنر کراچی ڈویژن کی جانب سے شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے‘۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ’کراچی کے نام نہاد دوستوں‘ پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے سیوریج کی لائنز ’بلاک‘ کردیں تاکہ ’کلین مائی کراچی‘ مہم کو ناکام بنایا جاسکے۔

مزیدپڑھیں: 'وفاقی حکومت نے کراچی کو کچرے سے پاک کرنے کا بیڑا اٹھا لیا'

ان کا کہنا تھا کہ ’مہم کے دوسرے روز ملیر 15 کے علاقے میں 24 قطر کی سیوریج لائن میں سے بھاری پتھر نکالے گئے تاکہ گندے پانی کی نکاسی پوری طرح بحال ہو سکے۔

سندھ گورنمنٹ کے اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’کلین مائی کراچی‘ مہم کے پہلے روز 7 ہزار 152 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ’پہلے وفاقی حکومت نے کچرے کے معاملے کا ذمہ لیا، اب متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) اور پاک سرزمین پارٹی ( پی ایس پی ) آپس میں لڑرہی ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024