• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بھارت: ایئرپورٹ پر 5 افغان گرفتار، پیٹ سے 32 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد

شائع September 22, 2019 اپ ڈیٹ September 23, 2019
ہیروئن کا کل وزن 4 کلو گرام تھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
ہیروئن کا کل وزن 4 کلو گرام تھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

دہلی پولیس اور کسٹم حکام نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر 5 افغانوں کو حراست میں لے کر ان کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے 370 کیپسول برآمد کرلیے۔

دی ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ زیرحراست افغان باشندے گزشتہ ہفتے قندھار سے نئی دہلی پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: 25 گرام منشیات رکھنے پر بھارتی ارب پتی کو 2 سال قید کی سزا

انہوں نے بتایا کہ حراست میں لینے کے بعد انہیں ہسپتال منقتل کیا گیا اور ہیروئن سے بھرے کیپسولز کو نکالنے میں مجموعی طور پر 5 دن لگے۔

ڈپٹی کمشنر کسٹم کلریو میشرہ نے بتایا کہ ’برآمد ہونے والی ہیروئن کا مجموعی وزن 4 کلو گرام تھا جس کی قیمت تقریباً 15 کروڑ بھارتی کرنسی ہے'۔

کسٹم حکام کے مطابق افغان باشندوں کو گزشتہ ہفتے شام ساڑے 6 بجے حراست میں لیا گیا جب وہ قندھار سے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 پر پہنچے۔

حکام نے بتایا کہ انہیں خفیہ اطلاع تھی کہ بعض افغان باشندے اسمگلنگ کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘منی لانڈرز،منشیات اسمگلرز کے لیے دبئی ایک جنت’

کسٹم حکام نے بتایا کہ ’افغان باشندوں کی آمد پر شبہ ہوا کہ وہ سونا اسمگلنگ کررہے ہیں تاہم ان کے دستی بیگ کی تلاشی لی گئی لیکن کچھ نہیں ملا بعدازاں خصوصی اجازت کے بعد انہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ ہوا۔

کسٹم افسرنے بتایا کہ ایکسرے رپورٹ میں پانچوں افغان باشندوں کے پیٹ میں کیپسول کی نشاندہی ہوئی تو انہیں نکالنے کا عمل شروع ہوا جس میں 5 دن لگے اور اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

بتایا گیا کہ کم از کم 370 کیپسول برآمد ہوئے جنہیں لیباٹری میں بھیج دیا گیا اور جب انہیں کھولا گیا تو ہیروئن نکلی۔

بعدازاں زیر حراست افغان باشندوں نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ دہلی میں مطلوبہ شخص کو کیپسول فراہم کرنے پر انہیں 500 ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور ایران کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بیٹھک

اس ضمن میں کسٹم کمشنر نے بتایا کہ دہلی میں مذکورہ شخص کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

queen Sep 24, 2019 08:53am
Perks of Afghan-India friendship!

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024