• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'سیاہ چہرے' میں تصویر سامنے آنے پر جسٹن ٹروڈو کی معذرت

شائع September 20, 2019
یہ تصویر 2001 میں لی گئی تھی — فوٹو/ اسکرین شاٹ
یہ تصویر 2001 میں لی گئی تھی — فوٹو/ اسکرین شاٹ

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 2001 میں ایک تقریب کے دوران 'براؤن فیس' کرنے پر معافی مانگ لی۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق مشہور میگزین ٹائم نے جسٹن ٹروڈو کی ایک تصویر شائع کی جو 2001 میں لی گئی تھی، اس تصویر میں انہوں نے ایک تقریب کے لیے الہ دین کے کردار کا کاسٹیوم پہنا جبکہ اپنے چہرے کو سیاہ رنگ کا کردیا تھا، اس وقت ان کی عمر 29 سال تھی۔

یہ تصویر وینکوور کی ویسٹ پوائنٹ گرے نامی اکیڈمی میں لی گئی تھی، یہاں منعقد پارٹی کی تھیم کا نام 'عریبیئن نائٹس' رکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کا پاکستان میں چرچا

اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد جسٹن ٹروڈو پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا جارہا ہے، جس پر اب انہوں نے معافی بھی مانگ لی۔

واضح رہے کہ یہ تصویر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جسٹن ٹروڈو دوبارہ کینیڈا کے وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 21 اکتوبر کو عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 'مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، شاید مجھے بہتر سمجھ ہونی چاہیے تھی، اس وقت مجھے نہیں لگا کہ جو میں کررہا ہوں وہ نسل پرستانہ ہے، لیکن اب میں اس کے لیے سب سے معافی مانگتا ہوں۔

جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ انہوں نے اسکول کی ایک اور تقریب کے دوران براؤن فیس کرکے ایونٹ میں حصہ لیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے اس فعل پر شرمندگی محسوس کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جسٹن ٹروڈو ہمیشہ سے ہی مختلف مذاہب اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ گھل مل جانے کے حوالے سے مشہور رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024