• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر حسین 2 سال بعد بڑے پردے پر کامیڈی کرنے کو تیار

شائع October 3, 2019
فلم میں فریال محمود اور فیضان خواجہ بھی کام کررہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم میں فریال محمود اور فیضان خواجہ بھی کام کررہے ہیں — فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے نامور ہدایت کار ابو علیحہ کو ان کی ہارر فلم 'کتاکشا' کے لیے کافی پذیرائی ملی اور اب وہ 'ہاف فرائی' نامی کامیڈی فلم بنارہے ہیں۔

ہاف فرائی میں کوئی اور نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکار یاسر حسین مرکزی کردار نبھائیں گے، جن کی کامیڈی کو فلم 'کراچی سے لاہور' میں بے حد پسند کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: لکس ایوارڈز میں یاسر حسین نے سب کے سامنے اقراء عزیز سے منگنی کرلی

فلم میں یاسر کے ہمراہ 'فریال محمود کام کررہی ہیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر یاسر حسین کے ساتھ کام کرنے پر اپنے جوش کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس فلم میں یاس حسین کی منگیتر اقرا عزیز بھی معاون کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

ابو علیحہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اعلان کیا کہ فلم میں فریال اور یاسر کے ساتھ ساتھ فیضان خواجہ بھی کام کریں گے۔

View this post on Instagram

#HalfFryMovie

A post shared by Abu Aleeha (@abualeeha) on

خیال رہے کہ یہ فریال محمود کی پہلی جبکہ یاسر حسین کی تیسری فلم ہے۔

یاسر حسین اس سے قبل 2015 کی فلم 'کراچی سے لاہور' اور 2016 کی فلم 'لاہور سے آگے' میں کام کرچکے ہیں۔

ان دونوں ہی فلموں کی کہانی کامیڈی تھی اور اب یاسر حسین کی تیسری فلم بھی کامیڈی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024