• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

قائد اعظم ٹرافی کا پہلا راؤنڈ بلے بازوں کے نام، تینوں میچ ڈرا ہو گئے

شائع September 18, 2019 اپ ڈیٹ September 21, 2019
سمیع اسلم نے ناقابل شکست 243 اور 50رنز کی اننگز کھیل کر مجموعی طور پر 293رنز بنائے— فوٹو بشکریہ پی سی بی
سمیع اسلم نے ناقابل شکست 243 اور 50رنز کی اننگز کھیل کر مجموعی طور پر 293رنز بنائے— فوٹو بشکریہ پی سی بی

قائد اعظم ٹرافی کا پہلے راؤنڈ کے میچز میں بلے بازوں کا راج رہا اور بلے بازوں کے لیے سازگار وکٹ پر پہلے مرحلے کے تمام میچز ڈرا ہو گئے۔

قائد اعظم ٹرافی پہلا میچ کراچی کے یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عابد علی کے ناقابل شکست 249 اور خرم منظور کی سنچری کی بدولت 473رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔

جواب میں امام الحق کی 152 رنز کی اننگز کی بدولت بلوچستان کی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے اور میچ کے چوتھے دن دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے باہمی رضامندی سے میچ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسرا میچ سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سمیع اسلم کے ناقابل شکست 243 اور عدنان اکمل کی سنچری کے سات ساتھ عامر یامین کی 64 رنز کی اننگز کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم نے 467 رنز بنائے۔

عابد علی نے ناقابل شکست 149 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو بشکریہ پی سی بی
عابد علی نے ناقابل شکست 149 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو بشکریہ پی سی بی

جواب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی سنچری نہ بنا سکا لیکن 5 کھلاڑیوں کی اظہر علی، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد سعد اور فہیم اشرف کی نصف سنچریوں کی بدولت 473 رنز بنائے۔

میچ کی دوسری اننگز میں سدرن پنجاب نے سمیع اسلم کی نصف سنچری کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر 107 رنز بنائے تھے جس کے بعد دونوں ٹیموں کپتانوں کی رضامندی سے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

تیسرا میچ خیبر پختونخوا اور ناردرن پاکستان کے درمیان ایبٹ آباد میں کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے اشفاق احمد کے 106 اور رضوان احمد کے 176 رنز کے ساتھ ساتھ عادل امین کی 73 رنز کی اننگز کی بدولت 526 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔

جواب میں 99 رنز بنانے والے حیدر علی کے علاوہ ناردرن پاکستان کی پوری ٹیم 262 رنز پر آؤٹ ہو کر فالوآن کا شکار ہو گئی اور میچ میں شکست کے خطرے سے دوچار ہو گئی۔

تاہم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں آصف علی اور محمد نواز کی سنچریوں کے ساتھ ساتھ عمر امین کی 80رنز کی اننگز کی بدولت ناردرن پاکستان کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 433 رنز بنانے میں کامیاب رہی اور میچ ڈرا ہو گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024