• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات

شائع September 12, 2019
جسٹس جمال خان مندوخیل نے قانون کی ڈگری 1987 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے حاصل کی—فوٹو: بشکریہ بلوچستان ہائی کورٹ
جسٹس جمال خان مندوخیل نے قانون کی ڈگری 1987 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے حاصل کی—فوٹو: بشکریہ بلوچستان ہائی کورٹ

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جسٹس جمال خان مندوخیل کو بلوچستان ہائیکورٹ (بی ایچ سی) کا نیا چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اطلاق 5 اکتوبر سے ہوگا۔

مزیدپڑھیں: طاہرہ صفدر بلوچستان ہائیکورٹ کی قائم مقام چیف جسٹس

واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس طاہرہ صفدر کی مدت پوری ہوجائے گی۔

چیف جسٹس طاہرہ صفدر پاکستان میں ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں جنہوں نے گزشتہ برس حلف اٹھایا تھا۔

وہ پہلی خاتون ہیں جو بلوچستان میں سول جج بنیں اور انہیں یہ امتیاز بھی حاصل رہا کہ جن عہدوں پر انہوں نے کام کیا، وہ ان عہدوں پر کام کرنے والی بلوچستان کی پہلی خاتون ہیں۔

یاد رہے کہ جسٹس جمال خان مندوخیل 12 نومبر 1961 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ان کے بیٹے صنعت کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس (ر) سید اصغر حیدر 3 سال کیلئے نیب پراسیکیوٹر تعینات

جسٹس جمال خان مندوخیل نے اپنی ابتدائی تعلیم فیڈرل گورنمنٹ ہائی اسکول کوئٹہ کینٹونمنٹ سے حاصل کی اور بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ پولیٹیکل سائنس اور شعبہ اقتصادیات سے ماسٹرزکیے۔

انہوں نے قانون کی ڈگری 1987 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے حاصل کی اور 1988 میں بطور وکیل اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔

بعدازاں وہ 31 مئی 1990 کو ہائی کورٹ اور12 مئی 2001 کو سپریم کورٹ کے وکیل مقرر ہوئے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائف ٹائم ممبر بھی بنے۔

انہوں نے 4 مرتبہ جون 2011، مارچ 2013، جون 2013 اور دسمبر 2013 میں قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھایا۔

مزیدپڑھیں: سابق اسپیشل پراسیکیوٹر نیب کو 7 سال قید کی سزا

وزارت قانون کے ایک اور نوٹی فکیشن کے مطابق صدر نے جسٹس فدا محمد خان کو وفاقی شریعت کورٹ میں ایک سال کی مدت کے لیے عالم جج مقرر کردیا۔

واضح رہے کہ نوٹی فکشن میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی تعیناتی کا اطلاق کب سے شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024