• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

پاک فوج کے 5 لیفٹیننٹ جنرلز کی مختلف عہدوں پر تقرریاں، تبادلے

شائع September 12, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو بیج پہنا رہے ہیں— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو بیج پہنا رہے ہیں— فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر مزید تقرریاں اور تبادلے سامنے آئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق جن 5 لیفٹیننٹ جنرل کی مختلف عہدوں پر تقرریاں کی گئی، ان میں لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفیٹننٹ جنرل کے رینک پر ترقی

بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اب کمانڈر راولپنڈی کور کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔

اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو انسپکٹر جنرل آرمز کا عہدہ سونپا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کا ڈائریکٹر جنرل جے ایس ایچ کیو کے عہدے پر تقرر کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو چیئرمین پی او ایف کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج میں 4 میجر جنرل کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا تھا۔

آرمی چیف کا میڈیکل کمپلیکس کا دورہ

دوسری جانب چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ایک علیحدہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمٰن کو آرمی میڈیکل کمپلیکس کے کرنل کمانڈر کے عہدے پر تعینات کیا۔

اس موقع پر سابق کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد، ریٹائرڈ اور سینئر افسران کے ساتھ ساتھ آرمی میڈیکل کور کے سپاہیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے کمانڈنگ افسران اور سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے پر آرمی میڈیکل کمپلیکس کے کردار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف کی خدمات اور کردار کو بھی سراہا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024