• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:13pm
  • LHR: Maghrib 5:07pm Isha 6:34pm
  • ISB: Maghrib 5:07pm Isha 6:36pm

تنقید کے بعد بھارتی گلوکار کا پاکستانی شہری کےشو میں آنے سے انکار

شائع September 11, 2019
دلجیت دسانج نے خود پرفارمنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
دلجیت دسانج نے خود پرفارمنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

گزشتہ ماہ 5 اگست کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو پاکستان میں پرفارمنس کرتے دیکھا گیا تھا۔

میکا سنگھ کی پاکستان میں پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارتی فلم تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے گزشتہ ماہ 15 اگست کو ان پر پابندی عائد کردی تھی۔

ایف ڈبلیو آئی سی ای کے مطابق کشیدہ حالات کے وقت میکا سنگھ کو پاکستان جاکر پرفارمنس نہیں کرنا چاہیے تھی اور بعد ازاں گلوکار نے تنظیم سے پاکستان میں پرفارمنس کرنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

میکا سنگھ کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد تنظیم نے ان پر عائد پابندی کو ختم کردیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ میکا سنگھ اب ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

میکا سنگھ کے بعد ایک اور بھارتی گلوکار دلجیت دسانج نے بھی پاکستانی نژاد امریکی شہری کی جانب سے امریکا میں منعقد کیے جانے والے میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنے کی حامی بھری تھی اور انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دلجیت دسانج کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ریحان صدیقی کی جانب سے امریکا میں کیے جانے والے ایک شو میں رواں ماہ 21 ستمبر کو پرفارمنس کرنا تھی۔

اطلاعات تھیں کہ دلجیت دسانج نے ریحان صدیقی کی دعوت قبول کرتے ہوئے ان کے شو میں پرفارمنس کی حامی بھرلی تھی اور بھارتی گلوکار کی پرفارمنس کی تصاویر بھی چھپوا کر شائع کردی گئی تھیں۔

دلجیت دسانج کی جانب سے پاکستانی شہری کے شو میں پرفارمنس کی حامی بھرنے کے بعد بھارتی فلم تنظیم ’فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائز‘ کو برا لگا اور اس نے میکا سنگھ کی طرح دلجیت دسانج کو بھی پاکستانی شہری کے شو میں پرفارمنس سے روکا۔

ابتدائی طور پر تنظیم نے دلجیت دسانج کو میڈیا کے ذریعے پیغام دیا کہ وہ امریکا میں پاکستانی شخص کے شو میں پرفارمنس کا پروگرام ملتوی کردے، دوسری صورت میں اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تاہم بعد ازاں تنظیم نے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک خط لکھ کر گلوکارہ کا امریکی ویزا منسوخ کرنے کی سفارش کی اور کہا کہ دلجیت دسانج وطن اور قوم سے بڑھ کر دشمن ملک کے شہری کے پروگرام کو اہمیت دے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ اے این آئی‘کے مطابق ایف ڈبلیو آئی سی ای کی جانب سے وزارت خارجہ کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا گیا ہے کہ تنظیم نے دلجیت دسانج کو اپنا دورہ منسوخ کرنےکا کہا ہے۔

تنظیم نے اپنے خط میں وزارت خارجہ کو لکھا کہ اگر دلجیت دسانج نے اپنا امریکی شو منسوخ نہیں کیا تو حکومت ان کا ویزا منسوخ کردے اور انہیں کسی طرح بھی پاکستانی شہری کے شو میں پرفارمنس کرنے کے لیے جانے نہیں دینا چاہیے۔

تنظیم نے وزارت خارجہ کو دلجیت دسانج کا ویزا منسوخ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ملک اور قوم سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

تاہم وزارت خارجہ کی جانب سے ویزا منسوخ کیے جانے سے قبل ہی دلجیت دسانج نے پاکستانی شہری کے میوزک کنسرٹ میں جانے سے انکار کردیا۔

دلجیت دسانج نے اپنے ٹوئیٹ میں اعلان کیا کہ انہوں نے 21 ستمبر کو امریکا میں منعقد میوزک کنسرٹ میں پرفارمنس کرنے کا پروگرام منسوخ کردیا۔

دلجیت دسانج نے لکھا کہ ان کے لیے ملک اور قوم سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ تنظیم نے انہیں براہ راست خط لکھنے کے بجائے میڈیا کے ذریعے پیغام دیا، تاہم انہوں نے تنظیم کے اسی پیغام پر ہی اپنا پروگرام منسوخ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024