• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کے ایک اور کلاسیک فون کی نئی شکل میں واپسی

شائع September 5, 2019 اپ ڈیٹ September 6, 2019
نوکیا 2720 — فوٹو بشکریہ نوکیا
نوکیا 2720 — فوٹو بشکریہ نوکیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے ایک بار پھر نوکیا کا ایک پرانا موبائل فون 2720 چند تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرادیا ہے۔

اس بار یہ کلاسیک فلپ فون اسمارٹ فیچرز سے لیس ہے اور 2 اسکرینیں دی گئی ہیں، ایک تو فرنٹ پر جبکہ دوسری اندر کی جانب۔

خیال رہے کہ نوکیا فونز کا لائسنس حاصل کرنے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے اب تک 3310 سمیت کئی پرانے موبائل فونز متعارف کرائے ہیں جن میں جدید فیچرز جیسے فور جی ایل ٹی ای دیئے گئے ہیں۔

آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائاش کے دوران پیش کیے جانے والا فون 2 رنگوں بلیک اور گرے میں دستیاب ہوگا تاہم اس کے فروخت کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

ویسے نوکیا 2720 فلپ فون میں گوگل اسسٹنٹ کے لیے ایک بٹن دیا گیا ہے جبکہ ایک ایمرجنسی بٹن بھی ہے جو صارف کی موجودہ لوکیشن کے ساتھ ٹیکسٹ میسج بھیج سکے گا، صارفین 56 کانٹیکٹس کو ایمرجنسی کانٹیکٹس کے طور پر درج کرسکیں گے۔

اس میں مختلف ایپس جیسے فیس بک اور واٹس ایپ بھی صارفین کو دستیاب ہوں گی۔

اس فون میں مین اسکرین 2.8 انچ کے کیو وی جی اے ڈسپلے سے لیس ہوگی جبکہ باہر کی اسکرین 1.3 انچ کی ہے۔

اس فون میں 512 ایم بی ریم اور 4 جی بی اسٹوریج دی جائے گی جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں 2 میگا پکسل کیمرا فلیش کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

بیٹری کے لحاظ سے یہ بہت طاقتور فون قرار دیا جاسکتا ہے جس میں 1500 ایم اے ایچ ریموو ایبل بیٹری دی گئی ہے۔

اسی طرح بلیو ٹوتھ، وائی فائی، ایل ٹی ای اور ڈوئل سم سپورٹ موجود ہے اور اس میں کوالکوم 205 موبائل پلیٹ فارم اور کائی او ایس آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

اس کی قیمت 89 یورو (15 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024