• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سگریٹ نوشی کو متاثر کن عادت کے طور پر پیش نہ کیا جائے، شہریار منور

شائع September 5, 2019
اداکار کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی بری عادت ہے —فوٹو: انسٹاگرام
اداکار کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی بری عادت ہے —فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہریار منور چاہتے ہیں کہ معروف شخصیات اور فوٹوگرافرز سگریٹ نوشی کی عادت کو گلیمر کے طور پر پیش نہ کریں۔

شہریار منور نے انسٹاگرام پر ’پرے ہٹ لو‘ فلم کے سیٹ پر لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہیں بھی سگریٹ نوشی جیسی بری عادت نے گھیرے رکھا ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے ہاتھ میں سگریٹ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

شہریار منور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی بہت ہی بری عادت ہے اور یہ عادت ان میں بھی ہے لیکن وہ اس عادت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

شہر منور نے اپنی پوسٹ میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے مزید لکھا کہ بعض افراد کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے یا ان کے ہاتھوں میں سگریٹ دیکھ کر بچے بڑے متاثر ہوتے ہیں۔

انہوں نے بچوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ جان لیں سگریٹ نوشی اچھی عادت نہیں ہے۔

اداکار نے لکھا کہ بعض شخصیات کی سگریٹ کے ساتھ تصاویر اور فلمی مناظر لوگوں پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں اور عام لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اچھی عادت ہے۔

شہریار منور کے مطابق اب اگر وہ کسی تصویر میں سگریٹ کے ساتھ دکھائی دیں گے یا پھر وہ کسی فلم میں سگریٹ پیتے دکھائی دیں گے تو وہ ان کی تصاویر اور ویڈیوز میں سگریٹ نوشی سے متعلق انتہائی نوٹ لکھیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ آئندہ سگریٹ کے ساتھ اپنی ہر تصویر یا ویڈیو میں ’سگریٹ نوشی مار دیتی ہے‘ کا کیپشن لکھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024