• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

رانی مکھرجی شادی کیلئے تیار

شائع July 23, 2013

بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی اور ادیتیہ چوپڑا۔- اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی اور ادیتیہ چوپڑا۔- اے ایف پی فوٹو

ممبئی: بولی وڈ کی نامور اداکار رانی مکھرجی آئندہ سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اداکار کی شادی کی خبریں گزشتہ کئی سالوں سے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں لیکن اب ایک ہندوستانی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے سال جنوری میں رانی مکھرجی شادی کرلیں گی۔

ان کی شادی کنگ آف رومانس یش چوپڑا کے بیٹے ادیتیہ چوپڑا کے ساتھ طے پائی ہے، بولی وڈ اسٹار آئندہ سال جنوری میں پیا دیس سدھار جائیں گی۔

رانی اور ادیتیہ گزشتہ سال ہی شادی کرنے والے تھے لیکن یش جی اپنی فلم 'جب تک ہے جان' کی تیاری میں بیمار پڑ گئے اور پھر ان کی موت نے دونوں کی شادی کے منصوبے کو پس پشت ڈال دیا۔

یوں شادی کو خاندانی رسم و رواج کے تحت ایک سال لیٹ کر دیا گیا لیکن اب رانی اور ادیتیہ دونوں کے خاندان شادی کے لیے تیار ہیں اور ہلہ گلہ کرنے کے لیے جوش و خروش بھی نظر آ رہا ہے۔

دوسری جانب رانی اور ان کی ساس ان دنوں مختلف مندروں میں جا رہی ہیں اور اپنی شادی کی ہی وجہ سے رانی نے آئندہ سال جنوری کے لیے کوئی بھی فلم سائن نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024