• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وزیراعظم نے مالی خسارے میں واضح کمی کو بڑی کامیابی قرار دے دیا

شائع August 21, 2019
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں اعداد و شمار بھی پیش کیے—فائل فوٹو: ٹوئٹر
وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں اعداد و شمار بھی پیش کیے—فائل فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم عمران خان نے ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں واضح کمی کو ایک بڑی کامیابی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ برآمدات و ترسیلات زر بڑھا کر اور درآمدات کم کرکے بیرونی ناہمواریوں میں کمی کی حکومتی کوششیں باور ثابت ہورہی ہیں۔

عمران خان نے لکھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہوا جبکہ رواں برس جولائی کا خسارہ گزشتہ سال کے جولائی کے مقابلے میں 73 فیصد یا ڈیڑھ ارب ڈالر کم ہے، جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: جولائی میں ملک کا جاری مالی خسارہ 73 فیصد کم ہوگیا

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کی بڑی کمی آئی۔

مرکزی بینک نے بتایا تھا کہ مالی سال 19-2018 کے جولائی میں مالی خسارہ 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تھا جو رواں مالی سال کے اسی ماہ میں 72.81 فیصد کم ہو کر 57 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک آگیا۔

ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ جاری مالی خسارے میں کمی کا رجحان 19-2018 میں بھی دیکھا گیا تھا، جب خسارہ مالی سال 2018 کے 19.8 ارب ڈالر کے مقابلے میں 31 فیصد کم ہو کر 13.58 ارب ڈالر پر آگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی خسارہ 13 فیصد کم ہوکر 26.2 ارب ڈالر ہوگیا

واضح رہے کہ مالی خسارے میں کمی سے حکومت کو یقینی طور پر ریلیف ملے گا جو اسے پورا کرنے کے لیے ڈونر ایجنسیوں، کمرشل بینکوں اور دوست ممالک سے قرضے لے رہی تھی۔

اس خسارے میں بڑے پیمانے پر کمی کی سب سے بڑی وجہ درآمدات کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات ہیں۔

ماہرین معاشیات کا کہنا تھا کہ اگر ملک مالی سال 2020 میں جاری مالی خسارہ کم کرکے ایک ہندسے میں لے آتا ہے تو صورتحال حکومت کے قابو میں آجائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024