• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حسن علی کا شادی سے قبل دبئی میں فوٹو شوٹ

شائع August 20, 2019

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی نے شادی سے ایک روز قبل اپنی منگیتر سامعہ آرزو کے ساتھ دبئی میں فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حسن علی کی شادی کی تقریبات دبئی میں جاری ہیں، گزشتہ روز ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھیں جبکہ آج ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز کا بھی مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

ان دونوں کے شادی سے قبل ہوئے فوٹو شوٹ کی تصاویر میں حسن علی سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ میں نظر آئے جبکہ ان کی منگیتر سامعہ نہایت بھاری عروسی جوڑے میں موجود تھیں۔

ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر دی آرٹسٹ فوٹوگرافی نامی اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں۔

حسن علی نے اپنی مہندی کی تقریب کی ایک تصویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی، جس میں وہ سبز رنگ کا کرتا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

جبکہ ان کی دوستوں کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں وہ دبئی کے ڈیزرٹ سفاری میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ حسن علی کی منگیتر بھارتی ریاست ہریانہ کی رہائشی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں: فاسٹ باؤلر حسن علی نے شادی سے قبل نیا ہیئر اسٹائل اپنا لیا

سامعہ آرزو نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کی اور اس وقت ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر کام کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان دونوں کی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی اور ان دونوں میں ایک سال سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024