• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سلینا گومز نے اپنا میک اپ برینڈ متعارف کروا دیا

شائع August 16, 2019
اداکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

مشہور زمانہ گلوکاراؤں ریانا اور لیڈی گاگا کے بعد اب امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بھی اپنا میک اپ برینڈ متعارف کروادیا۔

ہولی وڈ رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز نے رواں سال جولائی میں ایک برینڈ سائن کیا تھا جسے ان کا ہی نام دیا گیا ہے اور اب اس برینڈ میں پرفیومز، میک اپ اور جلد اور بالوں کا خیال رکھنے کے پروڈکٹ لانچ کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلینا گومز وہ دوسری گلوکارہ ہیں جنہوں نے 2019 میں ایسا میک اپ برینڈ سائن کیا۔

مزید پڑھیں: سلینا گومز نیوز کاسٹر بن گئیں

ان سے قبل رواں سال گلوکارہ آریانا گرانڈے بھی میک اپ کے ایک برینڈ کے ساتھ منسلک ہوگئی تھیں جس کا نام 'تھینک یو، نیکسٹ' رکھا گیا ہے۔

View this post on Instagram

throw b

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) on

ویسے تو یہ سلینا گومز کے نام سے سامنے آنے والا ان کا پہلا بیوٹی برینڈ ہوگا، البتہ اس سے قبل بھی وہ کئی ایسے برینڈز کے ساتھ منسلک ہوچکی ہیں جن کے پرفیومز اور ملبوسات سامنے آئے۔

گلوکارہ نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ امید ہے کہ ان کا برینڈ جلد نئے میک اپ کے ساتھ سامنے آئے گا۔

ان گلوکاراؤں کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ گلوکاری کے ساتھ کیریئر میں ان کا رجحان میک اپ کی جانب بھی بڑھ رہا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے بعد کون سی گلوگارہ اپنے میک اپ برینڈ کے ساتھ سامنے آتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024