• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گیل نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کر دی

شائع August 15, 2019 اپ ڈیٹ August 17, 2019
بھارتی ٹیم نے آؤٹ ہونے پر کرس گیل کو فیئرویل بھی دی— فوٹو: اے پی
بھارتی ٹیم نے آؤٹ ہونے پر کرس گیل کو فیئرویل بھی دی— فوٹو: اے پی

مایہ ناز جارح مزاج ویسٹ انڈیز اوپننگ بلے باز کرس گیل نے ایک روزہ کرکٹ سے کنارہ کش ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

بھارت کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کرس گیل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 41 گیندوں پر 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 71رنز بنائے۔

اننگز کھیلنے کے بعد جب گیل میدان سے گئے تو دنیائے کرکٹ میں یہ تاثر گیا کہ یہ گیل کا آخری میچ ہے۔

میچ میں گیل کے آؤٹ ہونےکے بعد بھارتی کھلاڑیوں نے انہیں فیئرویل دیا جبکہ گیل بھی ہاتھ اٹھا کر تماشائیوں کی داد کا جواب دیتے ہوئے پویلین لوٹے۔

تاہم میچ کے بعد اس وقت تمام لوگ حیران رہ گئے جب جارح مزاج اوپنر نے کھیل سے کنارہ کشی کے تاثر کو رد کردیا۔

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری خصوصی ویڈیو بیان میں گیل نے کہا کہ میں نے ابھی ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا اور اگلے اعلان تک میں ویسٹ انڈین کرکٹ کے ساتھ ہی ہوں۔

1999 میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کرنے والے 39سالہ کرس گیل 301ون ڈے میچوں میں 25 سنچریوں اور 54 نصف سنچریوں کی مدد سے 10ہزار 480 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024