• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کے 73ویں یوم آزادی پر ستاروں کے مداحوں کیلئے پیغامات

شائع August 14, 2019
ستاروں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
ستاروں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر مبارکباد دی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

دنیا بھر میں موجود پاکستانی یوم آزادی کا دن انتہائی جوش خروش سے منا رہے ہیں جب کہ اسٹارز بھی اس موقع پر کسی سے پیچھے نہیں رہے۔

فلم، ٹی وی اور موسیقی سے وابستہ کئی ستاروں نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جشن آزادی کے پیغامات بھیجے اور اپنی تصاویر شیئر کیں۔

کچھ اسٹارز نے اپنے آزادی کے پیغامات کو نہایت مختصر رکھا۔

اداکار عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد ایک ویڈیو کے ذریعے دی جبکہ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایک دن وہ کشمیریوں کو بھی یوم آزادی کی مبارکباد کا پیغام دیں سکیں گی۔

اداکار اظفر رحمٰن نے بھی پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستانی ہمیشہ ایک مضبوط دیوار کی طرح ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ہمایوں سعید نے دعا کی کہ خدا ہمارے پیارے پاکستان کی ہمیشہ حفاظت کرے۔

فیصل قریشی نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو جشن آزادی مبارک کا پیغام دیا۔

محب مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انسٹاگرام پر ہیش ٹیگز کے ذریعے یوم آزادی کی مبارکباد مداحوں کو دی۔

گلوکار عمیر جسوال نے دعا کی کہ ہمارا پیارا وطن جگ جگ جیئے۔

شان شاہد نے مداحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خود سے وعدہ کیا کہ وہ ہمیشہ اپنے وطن کی حفاظت کریں گے اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ماہرہ خان نے بھی مداحوں کو 14 اگست کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں معرف ملی نغمے کے بول شیئر کیے، 'سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024