• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سید علی گیلانی سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

شائع August 5, 2019
آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھی کشمیری رہنما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی موجودگی کی تردید کی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
آل پارٹیز حریت کانفرنس نے بھی کشمیری رہنما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی موجودگی کی تردید کی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے حریت پسند کشمیری رہنما سید علی گیلانی کے نام سے منسوب جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا۔

کشمیری رہنما کا جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ طویل عرصے سے سوشل میڈیا پر موجود تھا جس کے ذریعے کشمیر سے متعلق واقعات کے ساتھ ساتھ مختلف اپیلوں پر مبنی ٹوئٹ کیے گئے تھے تاہم چند روز قبل کی جانے والے ایک ٹوئٹ سے یہ اکاونٹ شہ سرخیوں کا حصہ بن گیا۔

اس سے قبل گزشتہ برس سید علی گیلانی کے داماد افتخار گیلانی اس بات کی تردید کرچکے تھے سید علی گیلانی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان سے منسوب کیا جانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی ہے۔

مذکورہ جعلی اکاؤنٹ اس وقت بھی خبروں کی زینت بنا جب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے موقع پر انہیں پہلا رہنما قرار دیا گیا تھا جس نے کشمیروں کے لیے آواز بلند کی۔

اس وقت بھی کشمیر کی خبریں پہنچانے والی ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اپنے چیئرمین سے منسوب کیے جانے والے بیان کی تردید کی ہے۔

رپورٹ میں حریت کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’حریت کانفرنس ایک مرتبہ پھر واضح کردینا چاہتی ہے کہ تنظیم کی جانب سے اور ان کے چیئرمین کی جانب سے کوئی باضابطہ اکاؤنٹ، ٹوئٹر اور فیس بک پر موجود نہیں ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے امریکا اور پاکستان کے حوالے سے کوئی بیان دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری روازنہ کربلا جیسے حالات کا سامنا کرتے ہیں، سید علی گیلانی

حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اس قسم کے تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اور اس سے شائع کیے جانے والے مواد کے ذمہ دار حریت کانفرنس یا اس کے چیئرمین نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل اس وقت یہ اکاؤنٹ تقریباً تمام میڈیا اداروں کی خبروں کی زینت بنا تھا جب اس سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا کہ ’اگر ہم سب مار دیے گے اور آپ خاموش رہے تو اللہ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا‘۔

تاہم اب ٹوئٹر نے sageelani@ کے ہینڈل سے چلنے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا ہے۔

یہ بات مدِ نظر رہے کہ حریت رہنما کے نام سے منسوب ایک اور جعلی اکاؤنٹ ٹوئٹر پر موجود ہے جسے 4 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کررکھا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024