• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

100 بہترین کلینیکل میڈیسن یونیورسٹیز میں آغا خان کا نام شامل

شائع August 5, 2019
آغا خان کو عوامی صحت کے حوالے سے بھی عالمی سطح پر 200 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا — فوٹو بشکریہ آغا خان فیس بک پیج
آغا خان کو عوامی صحت کے حوالے سے بھی عالمی سطح پر 200 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل کیا گیا — فوٹو بشکریہ آغا خان فیس بک پیج

کراچی: آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کو اکیڈمک رینکنگ آف ورلڈ یونیورسٹیز کی جانب سے جاری ہونے والی شنگھائی رینکنگ کی عالمی رینکنگ برائے اکیڈمک سبجیکٹس میں کلینیکل میڈیسن کی 100 بہترین یونیورسٹیز میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عوامی صحت کے حوالے سے سر فہرست 200 یونیورسٹیز میں بھی آغا خان کو شامل کیا گیا ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ کلینیکل میڈیسن اور عوامی صحت کے حوالے سے ان کی یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جو عالمی سطح پر 500 بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں شامل کی گئی۔

مزید پڑھیں: این ای ڈی یونیورسٹی دنیا کی 200 بہترین جامعات میں شامل

بیان میں کہا گیا کہ 'کلینیکل میڈیسن میں ان کی یونیورسٹی 2018 میں 151 نمبر پر تھی جبکہ اس سال اسے 76 نمبر پر رکھا گیا لیکن عوامی سطح کے شعبے میں اسے 151 نمبر پر رکھا گیا'۔

آغا خان یونیورسٹی کے سربراہ فیروز رسول کا کہنا تھا کہ 'عالمی رینکنگ آغا خان یونیورسٹی کو صحت اور تعلیم کے حوالے سے رول ماڈل سمجھے جانے کا اعتراف ہے'۔

واضح رہے کہ شنگھائی رینکنگ کنسلٹینسی ایک خودمختار ادارہ ہے جو اعلیٰ تعلیم کے لیے ذہانت پر تحقیق اور مشاورت کا کام کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024