• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مارک وڈ انجری کا شکار ہو کر پورے سیزن سے باہر

شائع August 2, 2019 اپ ڈیٹ August 6, 2019
انگلش فاسٹ باؤلر مارک وُڈ ورلڈ کپ فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی
انگلش فاسٹ باؤلر مارک وُڈ ورلڈ کپ فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے— فائل فوٹو: اے ایف پی

ایشز سیریز کے آغاز کے ساتھ ہی انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر مارک وڈ انجری کا شکار ہو کر پورے سیزن سے باہر ہو گئے ہیں۔

مارک وڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کے گھٹنے کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے کے مطابق سائیڈ اسٹرین اور گھٹنے کی انجری کے سبب بقیہ سیزن میں کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

ورلڈ کپ میں مارک وڈ نے 10 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کی تھیں اور جوفرا آرچر کے بعد عالمی کپ میں میزبان ٹیم کے سب سے کامیاب باؤلر تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم ان دنوں انجری مسائل میں گھری ہوئی ہے اور جوفرا آرچر بھی سائیڈ اسٹرین کے سبب ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

تاہم میزبان ٹیم کے لیے سب سے پریشان کن امر یہ ہے کہ انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین باؤلر جیمز اینڈرسن ایشیز سیریز کے پہلے ہی دن انجری کا شکار ہو گئے۔

اینڈرسن میچ کے پہلے دن صرف چار اوورز کراسکے اور پنڈلی کی انجری کے سبب بقیہ میچ میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اینڈرسن کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا اندازہ ہو گا کہ فاسٹ باؤلر بقیہ سیریز میں شرکت سکیں گے یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024