• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

'زرد بہار' میں میکال اور ثنا کی رومانوی کہانی

شائع July 29, 2019
زرد بہاد عید کے بعد سے شروع ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ
زرد بہاد عید کے بعد سے شروع ہوگا —فوٹو/ اسکرین شاٹ

پاکستان کے خوبرو اداکار میکال ذوالفقار ایک کے بعد ایک برے پروجیکٹس کا حصہ بنتے ہوئے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سب سے بڑے اداکاروں میں سے ایک بن چکے ہیں۔

گزشتہ سال اداکار سے خسارا نامی ڈرامے میں شاندار کارکردگی سے سب کا دل جیت لیا تھا، جبکہ اب انہوں نے معروف اداکار ثنا جاوید کے ہمراہ ایک اور ڈرامہ 'زرد بہار' سائن کرلیا ہے۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے میکال نے بتایا کہ 'میرے کردار کا نام سلمان ہوگا جو کمرشل ایئرلائن کا پائلٹ ہوگا، وہ سمیرا نامی ڈاکٹر سے محبت کرتا ہے جس کا کردار ثنا جاوید نبھارہی ہیں، یہ ایک دلچسپ رومانوی کہانی ہے جس میں کئی اتار چڑھاو آئیں گے'۔

اداکار کے مطابق 'یہ ڈرامہ ایک خاص موضوع پر مبنی ہے، جس میں ثنا کے کردار کے ساتھ ایک ایسا واقعہ پیش آئے گا جو میں ابھی شیئر نہیں کرسکتا، ان دونوں کرداروں کی رومانوی کہانی میں کئی چیلنجز بھی آئیں گے، ان کی شادی ہوجانے کے بعد بھی سب کچھ جلدی ٹھیک نہیں ہوگا'۔

میکال ذوالفقار کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں کئی اور پہلوؤں کے ساتھ ساتھ وٹا سٹا کے مسئلے کو بھی پیش کیا جائے گا۔

اس ڈرامے کی ہدایات روبینہ اشرف دے رہی ہیں اور میکال کے مطابق ان کے ساتھ کام کرنا اعزاز کی بات ہے۔

میکال نے مزید کہا کہ 'روبینہ اشرف انڈسٹری کی لیجنڈ ہیں، میرا ماننا ہے کہ وہ اداکار جو ہدایت کار بن جاتے ہیں وہ اداکاروں کی سوچ کو زیادہ اچھی طرح سمجھ پاتے ہیں، انہوں نے اس ڈرامے میں بےحد محنت کی ہے، ان کی بیٹی بھی میری بہن بننے کے کردار کے ساتھ ڈایبیو کرنے جارہی ہے'۔

ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، محمد عدیل، سیمی راحیل، اسامہ طاہر، ارسا غزل اور شرمین علی بھی شامل ہیں۔

زرد بہار کی کہانی نائلہ انصاری نے تحریر کی جبکہ اس کی پروڈکشن سکس سگما کی جانب سے کی جارہی ہے۔

میکال ذوالفقار کے مطابق ہمایوں سعید اور ندیم بیگ نے بھی اس ڈرامے کی پروڈکشن پر کام کیا ہے۔

'زرد بہار' کی نشریات رواں سال عید کے بعد سے اے آر وائے ڈجیٹل پر شروع ہوگی۔

یاد رہے کہ میکال اس ڈرامے کے علاوہ 'رمز عشق' نامی ڈرامے کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024