• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ایشز سیریز کے لیے 17رکنی مضبوط آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان

شائع July 26, 2019 اپ ڈیٹ July 30, 2019
ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ یکم جولائی سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف یکم اگست سے شروع ہونے والی تاریخی ایشز سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے لیے اپنے 17رکنی مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں کیمرون بین کرافٹ اور جیمز پیٹنسن بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد قیادت کی ذمے داریاں سنبھالنے والے وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ میتھیو ویڈ کو اضافی وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ایشز سیریز کے ذریعے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کی بھی بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ٹریور ہونز نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کے بارے میں سوال کے جواب میں کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کا کھلے دل سے استقبال کیا گیا ہے ، اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، دونوں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں اور ہماری ٹیم میں ان کی شمولیت یقینی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کیے جانے کے باوجود جو برنز اور کرٹس پیٹرسن ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

آسٹریلیا نے اسکواڈ میں چھ فاسٹ باؤلرز پر مشتمل مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو چنا ہے جس کی قیادت مچل اسٹارک کریں گے جبکہ جوش ہیزل وُڈ، پیٹ کمنز، پیٹنسن اور پیٹر سڈل شامل ہیں جبکہ فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈز مچل مارش اور مائیکل نیسر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسپن کا شعبہ مضبوط بنانے کے لیے نیتھن لایون کے ساتھ ساتھ مارنس لبوشین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔

ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

ٹم پین(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، مارکس ہیرس، کیمرون بین کرافٹ، عثمان خواجہ، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میتھیوز ویڈ، مارنس لبوشین، مچل مارش، جیمز پیٹنسن، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، پیٹر سڈل، جوش ہیزل وُڈ اور نیتھن لایون۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024