• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ کا سنسنی خیز فائنل جمی نیشام کے کوچ کی جان لے گیا

شائع July 18, 2019
جمی نیشام ورلڈ کپ فائنل میں چھکا لگاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی
جمی نیشام ورلڈ کپ فائنل میں چھکا لگاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا فائنل دنیائے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے سنسنی خیز فائنل قرار دیا جائے تو ہرگز غلط نہ ہو گا لیکن اس ڈرامائی فائنل کے اتار چڑھاؤ کیوی کرکٹر کے کوچ کی جان لے گئے۔

کیوی آل راونڈر جمی نیشام کی ابتدائی طور پر کوچنگ کرنے والے ڈیوڈ گورڈن کرکٹ ورلڈ کپ کے آخری اوور میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق کا سلیکشن کمیٹی چھوڑنے کا اعلان

بیٹی لیونی گورڈن کے مطابق سپر اوور میں جب جمی نیشام نے چھکا لگایا تو ان کے والد نے آخری سانسیں لیں۔

لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں فتح کے لیے 15رنز درکار تھے لیکن بین اسٹوکس 14 رنز بنا سکے اور یوں میچ ٹائی ہو گیا۔

اس کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ کیا گیا جہاں انگلینڈ نے 15رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 16رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 15رنز بنا سکی اور میچ ٹائی ہو گیا البتہ زیادہ باؤنڈریز کی بنا پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا۔

ان کی بیٹی نے مزید بتایا کہ ہسپتال کے بستر پر موجود ڈیوڈ گورڈن اسی طرح سے دنیا سے رخصت ہونا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'پوری زندگی ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا'

میچ کے آخری اوورز کے دوران ایک نرس آئی اور اس نے بتایا کہ ان کی سانس اکھڑ رہی ہے، میرے خیال میں جمی نیشام نے جس وقت سپر اوور میں چھکا لگایا، اسی وقت میرے والد نے آخری سانس لی۔

لیونی گورڈن کے مطابق ان کے والد جمی نیشم سے اب بھی رابطے میں رہتے تھے اور انہیں ٹپس دیتے رہتے تھے۔

نیوزی لینڈ کے آل راونڈر جمی نیشام کو خبر ہوئی تو انہوں نے بھی ابتدائی کوچ کو ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

جمی نیشام نے کہا کہ ڈیوڈ گورڈن کھیل سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کی کوچنگ میں بہت کچھ سیکھا۔

لیونی گورڈن نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد کو آپ پر فخر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024