• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

معروف کرکٹرز بڑھاپے میں کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شائع July 17, 2019
پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز کی ایپ سے بنائی گئی تصاویر— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
پاکستانی ٹیم کے کرکٹرز کی ایپ سے بنائی گئی تصاویر— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

سوشل میڈیا پر ہر دن نت نئی چیزیں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں اور اپنی خصوصیت و انفرادیت کے سبب کچھ پوسٹ صارفین میں بہت جلد مقبول ہو جاتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک پوسٹ آج سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس میں موجودہ دور کے مشہور و معروف کرکٹرز کو ان کے بڑھاپے میں دکھایا گیا ہے۔

کین ولیمسن، ویرات کوہلی، لاستھ ملنگا، کرس گیل، گلین میکس ویل اور مچل اسٹارک کی ایپ سے بنائی گئی تصاویر— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
کین ولیمسن، ویرات کوہلی، لاستھ ملنگا، کرس گیل، گلین میکس ویل اور مچل اسٹارک کی ایپ سے بنائی گئی تصاویر— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

فیس ایپ وائرل چیلنج سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے اور فیس بُک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر صارفین ان کھلاڑیوں کی بدلی ہوئی اور 50سے 60سال کی عمر کی تصاویر کو اپ لوڈ کر رہے ہیں۔

شائقین نے نئے فلٹرز کے ساتھ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جسے شائقین کرکٹ میں بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔

بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایپ سے بنائی گئی تصاویر بھی بہت مقبول ہو رہی ہیں— تصاویر بشکریہ ٹوئٹر
بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ایپ سے بنائی گئی تصاویر بھی بہت مقبول ہو رہی ہیں— تصاویر بشکریہ ٹوئٹر

جن کرکٹرز کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں ان میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد، ان کے بھارتی ہم منصب ویرات کوہلی، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، اسٹوین اسمتھ سمیت پاکستان اور بھارتی ٹیم کے کھلاڑی شامل ہیں۔

اسٹیون اسمتھ، بین اسٹوکس اور جو روٹ— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
اسٹیون اسمتھ، بین اسٹوکس اور جو روٹ— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024