• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
KandNs Publishing Partner

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپر اوور کا استعمال

شائع July 15, 2019 اپ ڈیٹ July 17, 2019
انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: اے ایف پی
انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ— فوٹو: اے ایف پی

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم چیمپیئن بننے میں کامیاب رہی اور میچ میں شکست نہ کھانے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم چیمپیئن نہ بن سکی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 241 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ ٹائی ہونے پر ورلڈ کپ کے قوانین کے تحت فائنل میچ کا فیصلہ سپر اوور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ کسی بھی میچ کا فیصلہ سپر اوور پر کیا گیا ہو۔

سپر اوور کا قانون ٹی20 میچوں کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جہاں میچ ٹائی ہونے پر فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جاتا ہے لیکن آج تک ون ڈے کرکٹ میں اس قانون کو استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل مقابلوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سپر اوور کے ذریعے فیصلہ کن بنانے کا اعلان کیا تھا البتہ راؤنڈ میچز کے لیے یہ قانون لاگو نہیں کیا گیا تھا اور آگے بھی عام ون ڈے میچوں اور دوطرفہ سیریز کے دوران اس کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔

سپر اوور کا استعمال کیے جانے کے باوجود یہ میچ ٹائی رہا جہاں دونوں ٹیموں نے مقررہ چھ، چھ گیندوں پر 15 رنز بنائے اور یوں باؤنڈریز پر برتری کی بنیاد پر انگلینڈ کی ٹیم چیمپیئن بن گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024