• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ فائنل: گیند کی انوکھے انداز میں اسٹیڈیم میں انٹری

شائع July 14, 2019 اپ ڈیٹ July 17, 2019
ورلڈ کپ کی گیند لے کر آنے والی برٹش آرمی کی پیراشوٹ رجمنٹ کا فضاؤں میں خوبصورت کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ کپ کی گیند لے کر آنے والی برٹش آرمی کی پیراشوٹ رجمنٹ کا فضاؤں میں خوبصورت کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

ورلڈکپ کے فائنل میں کرکٹ بال کی اسٹیڈیم میں انوکھے انداز میں انٹری ہوئی اور سپایہوں نے گیند کو فضاؤں کی سیر کرانے کے بعد امپائر کے سپرد کیا۔

لارڈز میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منفرد انداز میں شروع کرنے کی غرض سے ایک انوکھا انداز اپنایا۔

میچ کے لیے گیند کو میدان میں لانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا گیا جو آج سے قبل کبھی بھی عالمی کپ مقابلوں کے دوران دیکھنے کا موقع نہیں ملا اور فضاؤں کی سیرا کرانے کے بعد فائنل مقابلے کی گیند کو امپائر کے سپرد کیا گیا۔

برٹش آرمی کے نوجوان اممپائر علیم ڈار کو گیند دینے کے لیے آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
برٹش آرمی کے نوجوان اممپائر علیم ڈار کو گیند دینے کے لیے آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

چھاتہ بردار برٹش آرمی کی پراشوٹ رجمنٹ کے گیند کو سپاہی فضاؤں کی سیر کراتے ہوئے لارڈز کے تاریخی میدان پر اترے اور گیند کو فائنل میچ میں چوتھے امپائر کی ذمے داریاں انجام دینے والے پاکستانی امپائر علیم ڈار کے سپرد کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024