• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
KandNs Publishing Partner

ورلڈ کپ فائنل: انگلینڈ فیورٹ ہے لیکن ناممکن ہمارے لیے بھی نہیں، ولیمسن

شائع July 14, 2019
ولیمسن نے انگلینڈ کی کارکردگی کی تعریف کی—فوٹو:رائٹرز
ولیمسن نے انگلینڈ کی کارکردگی کی تعریف کی—فوٹو:رائٹرز

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ورلڈ کپ میں انگلینڈ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی لیکن خبردار کیا ہے کہ ان کی ٹیم فائنل میں بھرپور توجہ سے کھیلے گی اور ناممکن کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

لارڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ انگلینڈ ٹورنامنٹ کے شروع سے فیورٹ ہے لیکن کچھ بھی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں اتوار کو کرکٹ کا ایک نیا چمپیئن ابھر کر سامنے آئے گا جس کے لیے انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ اور نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کے درمیان اصل مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔

کین ولیمسن نے کہا کہ ‘میرے خیال میں انگلینڈ فیورٹ قرار دیے جانے کی مستحق ہے، ٹورنامنٹ کے آغاز سے ہی وہ فیورٹ ہیں اور وہ واقعی میں اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں:مورگن کی ورلڈ کپ فائنل مختصر اسکورتک محدود مگرمشکل ہونے کی پیش گوئی

ورلڈ کپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کے دباؤ سے بھر پور فائنل کے لیے پرسکون نظر آنے والے ولیمسن نے کہا کہ ‘ہماری کارکردی جیسی بھی ہے لیکن ضروری ہے کہ ہم صرف کرکٹ پر توجہ دیں جس کو کھیلنا ہے اور جیسا کہ ہم برسوں سے دیکھتے آئے ہیں کہ خراب کارکردگی کے باوجود کوئی بھی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم فائنل کے اختتامی لمحات تک اور نتائج کے لیے واقعی میں بہت پرعزم ہیں لیکن اس پر حد سے زیادہ زور دینا میرا نہیں خیال کہ یہ مثبت چیز ہے’۔

انگلینڈ کی بیٹنگ اور بالخصوص اوپنرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘دونوں اوپنرز نے پورے ٹورنامنٹ میں شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور ان میچ ونر کھلاڑیوں کے لیے بڑا احترام ہے، لیکن ہمیں اپنے کھیل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے’۔

مزید پڑھیں:2019ء ورلڈ کپ فائنل: کیوی باؤلنگ کا انگلش بیٹنگ سے سخت مقابلہ متوقع

ولیمسن کا کہنا تھا کہ ‘میں کوشش کرتا ہوں کہ نتائج میں پھنسا نہ رہوں اور امید ہے کہ نتائج کے حوالے سے زیادہ جذباتی بھی نہ ہوں اور کوشش ہوگی کہ جلد آگے بڑھا جائے کیونکہ ہمیشہ اختتام کے بعد بھی بہت سی چیزیں زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہیں’۔

ورلڈ کپ فائنل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم کل کے میچ کے لیے پرعزم ہیں اور اس کو بڑا اعزاز بھی سمجھتے ہیں کیونکہ ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے کا موقع بعض اوقات ملتا ہے لیکن ہماری توجہ اس سے کہیں زیادہ اس بات پر ہوگی جس کو ہمیں حاصل کرنا ہے’۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے 2015 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی جو ان کا اولین فائنل تھا لیکن فائنل میں آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد اسے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024