• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

بھارت اور نیپال میں مون سون بارشوں سے تباہی، 40 افراد ہلاک

شائع July 13, 2019 اپ ڈیٹ July 14, 2019
15 افراد تاحال لاپتہ ہیں، نیپالی حکام—فوٹو: اے ایف پی
15 افراد تاحال لاپتہ ہیں، نیپالی حکام—فوٹو: اے ایف پی

بھارت اور نیپال میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے درمیان مون سون کی طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنوبی ایشیا میں ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون کی بارشوں کے باعث وسیع پیمانے پر تباہی اور اموات ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں موسلا دھار بارشوں سے تباہی

نیپال کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر تقریباً 27 افراد ہلاک ہوئے۔

نیپالی پولیس کے ترجمان بیشوارج نے بتایا کہ زخمیوں کے اعداد و شمار میں 11 کا مزید اضافہ ہوا، جبکہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھٹمنڈو میں دیوار منہدم ہونے سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ پہلی ترجیح لوگوں کی جان بچانے پر مرکوز ہے، تاہم تمام دستیاب وسائل متاثرہ علاقوں میں لگادیا گیا۔

مزید پڑھیں: ’مون سون میں سیلاب سے زندگی، املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ نہیں‘

انہوں نے بتایا کہ پولیس امدادی رضاکاروں کے ہمراہ کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں مصروف ہے۔

نیپال کے محکمہ موسمات نے دریائے کوشی سے متعلق ہائی الرٹ جاری کردیا اور علاقے میں موجود لوگوں کو بذریعہ ایس ایم ایس خبردار کیا۔

بھارت میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں

گزشتہ سال جنوبی ایشیا میں مون سون کے موسم میں تقریباً 12 سو افراد ہلاک ہو گئے تھے—فوٹو: اے ایف پی
گزشتہ سال جنوبی ایشیا میں مون سون کے موسم میں تقریباً 12 سو افراد ہلاک ہو گئے تھے—فوٹو: اے ایف پی

دوسری جانب بھارت کی شمال جنوب میں ریاست آسام اور اروناچل پردیش میں طوفانی بارش سے تقریباً 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی حکام کے مطابق آسام کے تمام 21 اضلاع مون سون کے ریلوں سے متاثر ہوئے۔

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کی امدادی تنظیمیں اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت روہنگیا پناہ گزینوں کو راشن فراہم کر رہی ہیں، تاہم سیلاب سے ایک بچے سمیت 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کیرالا میں طوفانی بارشوں، سیلاب سے 67 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوبی ایشیا میں مون سون کے موسم میں تقریباً 12 سو افراد ہلاک ہو گئے تھے، بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا 100 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی تھی۔

کیرالا بھارت کا ایک مشہور سیاحتی علاقہ ہے جہاں آبشار ساحلوں اور خوبصورت پہاڑوں کو دیکھنے لوگ دور دراز سے آتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024