• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
KandNs Publishing Partner

سیمی فائنل میں متنازع فیصلے کے باوجود دھرماسینا فائنل کیلئے امپائر برقرار

شائع July 12, 2019 اپ ڈیٹ July 13, 2019
سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جیسن روئے کو غلط آؤٹ قرار دیا تھا— فوٹو: اے پی
سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا نے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جیسن روئے کو غلط آؤٹ قرار دیا تھا— فوٹو: اے پی

ورلڈ کپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کے جیسن روئے کے خلاف آؤٹ کا متنازع فیصلہ دیے جانے کے باوجود سری لنکن امپائر کمار دھرماسینا کو ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی امپائرنگ کی ذمے داری سونپ دی گئی ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں 224رنز کے ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور بیئراسٹو نے 124رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

خصوصاً جیسن روئے نے جارحانہ انداز اپنایا اور 85رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے لیکن سنچری سے چند قدم کے فاصلے پر انہیں سری لنکن امپائر کمار دھرماسینا نے کیچ آؤٹ قرار دے دیا۔

جیسن روئے امپائر کے فیصلے سے ناخوش نظر آئے اور ری پلے سے صاف ظاہر تھا کہ گیند ان کے بلے کو چھوئے بغیر وکٹ کیپر تک گئی ہے لیکن بیئراسٹو اپنی وکٹ بچانے کے لیے پہلے ہی ریویو ضائع کر چکے تھے۔

ریویو نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس آپشن سے فائدہ نہیں اٹھا سکے البتہ انہوں نے اس فیصلے کے خلاف امپائر سے بحث کی اور اپنی خفگی کا اظہار کیا۔

روئے نے اس مرحلے پر ریویو کا اشارہ کیا اور ریویو ضائع ہونے کے باوجود دھرماسینا نے ریویو کا اشارہ کردیا لیکن آسٹریلیا نے ان کی اس غلطی کی نشاندہی کی اور روئے کو پویلین لوٹنا پڑا۔

اس ردعمل پر جیسن روئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے اور ان پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

دھرما سینا کے اس متنازع فیصلے اور غلط آؤٹ کے باوجود انہیں ورلڈ کپ کے فائنل کی بھی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں اور ان کے ہمراہ جنوبی افریقہ کے میراس ایراسمس امپائرنگ کے فرائض انجام دیں۔

میچ کے لیے تھرڈ امپائر پہلے نیوزی لینڈ کے کرس گیفینی تھے تاہم کیویز کے فائنل میں پہنچنے کے بعد آسٹریلیا کے روڈ ٹکر تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ ریزرو امپائر پاکستان کے علیم ڈار ہوں گے۔

فائنل میچ کے ریفری بھی دوسرے سیمی فائنل میں ذمے داریاں انجام دینے والے میچ ریفری سری لنکا کے رنجن مدوگالے ہوں گے۔

ورلڈ کپ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024