• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
KandNs Publishing Partner

راشد خان تینوں فارمیٹ کیلئے افغانستان کے کپتان مقرر

شائع July 12, 2019 اپ ڈیٹ July 14, 2019
راشد خان تینوں فارمیٹ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے— فوٹو: رائٹرز
راشد خان تینوں فارمیٹ میں افغان ٹیم کی قیادت کریں گے— فوٹو: رائٹرز

افغان کرکٹ بورڈ نے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کو تینوں فارمیٹ کے لیے کپتان مقرر کردیا ہے جبکہ سابق کپتان اصغر افغان کو ان کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔

افغان بورڈ نے یہ فیصلہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کیا جہاں گلبدین نائب کی زیر قیادت افغان ٹیم کو اپنے تمام میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

عالمی نمبر ایک ٹی20 باؤلر راشد خان کے لیے بھی یہ ورلڈ کپ بہت اچھا نہیں رہا اور وہ توقعات کے برعکس کچھ اچھا کھیل پیش نہ کر سکے لیکن افغانستان کرکٹ کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے 20سالہ کرکٹر کو قیادت کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

ورلڈ کپ کے دوران 8 اننگز میں راشد خان تقریباً 70کی اوسط سے صرف 6 وکٹیں لے سکے جبکہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں انہیں 110 رنز کی پٹائی برداشت کرنی پڑی اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے۔

گزشتہ سال زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران کپتان اصغر افغان کی غیرموجودگی میں 4 میچوں میں افغانستان کی راشد نے قیادت کی تھی اور ان سے تین میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل بھی راشد خان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے اسے مسترد کردیا تھا جس کے بعد انہیں گلبدین کا نائب مقرر کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024