• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

دنیائے کرکٹ کو 23 سال بعد نیا عالمی چیمپیئن ملے گا

شائع July 12, 2019 اپ ڈیٹ July 14, 2019
کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بننے کے لیے 14جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی— فوٹوز: اے ایف پی/رائٹر
کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بننے کے لیے 14جولائی کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی— فوٹوز: اے ایف پی/رائٹر

ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی شکست کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں اور 23سال بعد دنیائے کرکٹ کا ایک نیا عالمی چیمپیئن بن جائے گا۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت اور میزبان ٹیم نے دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی اور دونوں ٹیمیں 14 جولائی کو ٹائٹل کے لیے لارڈز کے تاریخی میدان میں ٹکرائیں گی۔

اس کے ساتھ ہی 23 سال بعد دنیائے کرکٹ کو نیا عالمی چیمپیئن مل جائے گا کیونکہ گزشتہ برسوں کے دوران وہی ٹیمیں چیمپیئن بنتی رہیں جو اس سے قبل بھی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی تھیں۔

اس سے قبل 1996 میں سری لنکا کی ٹیم نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تو وہ آخری ٹیم تھی جو پہلی مرتبہ چیمپیئن بنی تھی۔

اس کے بعد 1999 میں آسٹریلین ٹیم چیمپیئن بنی تھی لیکن وہ 1987 میں ٹائٹل اپنے نام کر چکی تھی اور پھر آسٹریلیا نے 2003 اور 2007 کا بھی ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

2011 میں بھارتی ٹیم نے اپنی سرزمین پر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو دوسری بار ورلڈ چیمپیئن بنی تھی، اس سے قبل 1983 میں کپیل دیو کی زیر قیادت بھارت پہلی مرتبہ چیمپیئن بنا تھا۔

2015 ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہنچنے میں کامیاب رہی تھی لیکن آسٹریلیا نے انہیں شکست دے کر پانچویں مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا تھا۔

تاہم 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا دونوں کی شکست کے بعد اب انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں لہٰذا اب دنیا ایک ایسی ٹیم کو عالمی چیمپیئن بنتا ہوا دیکھی گی جس نے اس سے قبل کبھی بھی یہ اعزاز حاصل نہیں کیا۔

اب دیکھتے ہیں کہ 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پر فتح کس ٹیم کے قدم چومتی ہے۔ آیا انگلینڈ کی ٹیم عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجائے گی یا نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کے تمام پنڈتوں اور ماہرین کو ایک مرتبہ پھر حیران کر کے ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024