• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

بھارت کی ڈرامائی شکست، دو بھارتی شائقین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

شائع July 11, 2019
ویرات کوہلی بحیثیت کپتان بھارت کے لیے اب تک کوئی بھی ٹائٹل نہیں جیت سکے— فوٹو: اے ایف پی
ویرات کوہلی بحیثیت کپتان بھارت کے لیے اب تک کوئی بھی ٹائٹل نہیں جیت سکے— فوٹو: اے ایف پی

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر ہوا لیکن بھارت کی اس شکست سے دلبرداشتہ ہو کر دو شائقین جان کی بازی ہار گئے۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے باؤلرز کے عمدہ کھیل کی بدولت بھارت کو شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا تاہم بھارت کی یہ شکست دو بھارتی شائقین کی جان لے گئی۔

مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست پر آئی سی سی کی بھارت کے ساتھ ٹرولنگ

ریاست بہار کے ضلع کشن گنج میں بدھ کو میچ دیکھتے ہوئے ایک کرکٹ شائق اشوک پسوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ اس سے قبل ہی انتقال کر چکے تھے۔

اشوک مقامی ہسپتال میں شفٹ مکمل کرنے کے بعد گھر میں میچ دیکھ رہے تھے کہ بھارتی کی شکست کے اثرات نمودار ہوتے دیکھ کر انہیں دل کا دورہ پڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بھارت کا بدترین خوف سیمی فائنل میں سچ بن گیا’

دوسری جانب ضلع ہوگلی کے رہائشی 33سالہ سری کانتہ میٹی کو میچ کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد دورہ پڑا، انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024