• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

سیمی فائنل میں شکست پر آئی سی سی کی بھارت کے ساتھ ٹرولنگ

شائع July 11, 2019 اپ ڈیٹ July 13, 2019
آئی سی سی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ — فوٹو: اسکرین شاٹ
آئی سی سی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ — فوٹو: اسکرین شاٹ

ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی آئی سی سی نے بھی بھارتیوں کے ساتھ ٹرولنگ شروع کردی۔

عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل 9 اور 10 جولائی کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کیویز 18 رنز سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس میچ کے دوران بھارت کی اننگز کا 49واں اوور سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جہاں نہ صرف میچ کشمکش کی صورتحال اختیار کر گیا تھا بلکہ دونوں ٹیموں کے شائقین بھی تذبذب کا شکار رہے۔

لوکی فارگیسن کی جانب سے کروائے گئے اس اوور کی پہلی ہی گیند پر مہیندر سنگھ دھونی نے چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو ہدف کے قریب کیا، تاہم تیسری گیند پر رن آؤٹ ہوگئے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ سیمی فائنل: بھارت کو شکست، نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر فائنل میں

اس میچ میں اختتام کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اپنی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی تھی وہیں آئی سی سی نے بھی ٹرولنگ کرکے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ٹوئٹر پر مارٹن گپٹل کے دھونی کو رن آؤٹ کرنے کی ویڈیو ایڈٹ کرکے شائع کی گئی۔

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ تھرو پھینکتے ہوئے مارٹن گپٹل کی نظریں وکٹوں پر لگی ہوئی ہیں جبکہ ان کے دماغ میں صرف ورلڈکپ ہی ابھر رہا ہے۔

علاوہ ازیں جیسے ہی تھرو وکٹ پر ڈائریکٹ لگتی ہے تو وکٹ پر دھماکا ہوجاتا ہے اور دھونی کی اننگز کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔

ٹوئٹر پر این اسمتھ ولولہ انگیز کمنٹری شیئر کی جس میں بھارتی کمنٹریٹر سارو گنگولی مایوسی کا شکار دکھائی دیے۔

سماجی رابطے پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کے بعد کرکٹ کمنٹیٹر این اسمتھ اسٹار بن گئے جن کی تیز آواز نے لیجنڈ کمنٹیٹر ٹونی گریگ کی یادیں تازہ کردیں جبکہ ٹی وی پر دیکھنے والے شائقین کے لیے یہ میچ مزید سنسنی خیز بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے این اسمتھ کو کرکٹ کا 'جم روز' قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ جیمز ولیمز روز (جم روز) ڈبلیو ڈبلیو ای کے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مقابلوں کے لیے کمنٹری کرتے ہیں جو میچ کے دوران اپنی کمنڑی کے ذریعے سنسنی پھیلانے میں مہارت رکھتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024