• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
KandNs Publishing Partner

آرتھر کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، معاہدے میں توسیع کی خواہش

شائع July 8, 2019
مکی آرتھر کا بحیثیت ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
مکی آرتھر کا بحیثیت ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہو گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) احسان مانی سے ملاقات کر کے اپنے عہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق مکی آرتھر نے لندن میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات کی، جس میں ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کپتانی نہیں چھوڑ رہا، حتمی فیصلہ پی سی بی کرے گا، سرفراز احمد

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران آرتھر نے بحیثت ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم اپنے معایدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کی لیکن احسان مانی نے انہیں اس حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے سفر کے اختتام کے ساتھ ہی ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور باؤلنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ ساتھ چیف انضمام الحق کے بھی معاہدے کا اختتام ہو گیا اور ان تمام لوگوں کی قسمت کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی کی لندن سے وطن واپسی کے بعد رواں ماہ کے دوران متوقع ہے۔

معتبر ذرائع نے مزید بتایا کہ کوچ کا فیصلہ کرکٹ کمیٹی اور بورڈ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی بھی قسمت کا فیصلہ جلد متوقع ہے کیونکہ کرکٹ بورڈ نے انہیں ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سونپی تھی اور اب ان کو مزید کپتان برقرار رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ بورڈ نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا تھا کہ وہ اس وقت ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑ رہے اور اس کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے، کیونکہ سارے فیصلے وہی کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024