• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں پاکستان کیلئے نئی تاریخ رقم کردی

شائع July 5, 2019
بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف 96رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا— فوٹو: رائٹرز
بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف 96رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا— فوٹو: رائٹرز

پاکستانی کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے تاریخ رقم کردی اور انہوں نے کسی ایک ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

بابر اعظم نے لارڈز تاریخی میدان میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جا رہے میچ میں 96رنز اننگز کھیل کر جاوید میانداد کا 27سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

بابر اعظم نے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 9 میچوں کی 8 اننگز میں 474 رنز اسکور کیے جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی اور اس کے ساتھ ہی وہ کسی ایک ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سابق عظیم بلے باز جاوید میانداد کے پاس تھا جنہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 437رنز بنائے تھے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر سعید انور موجود ہیں جنہوں نے 1999 کے عالمی کپ کے دوران 368 رنز اسکور کیے تھے جبکہ 2015 ورلڈ کپ میں مصباح الحق نے 350رنز بنائے تھے۔

اس فہرست میں شامل رمیز راجہ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے 1987 اور 1992 دونوں ورلڈ کپ میں 349رنز بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024