• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

وزیر اعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، عمدہ کھیل پر افغان ٹیم کو داد

شائع June 29, 2019
وزیر اعظم نے عمدہ کھیل پر پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعظم نے عمدہ کھیل پر پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے خلاف اعصاب شکن معرکے کے بعد فتح حاصل کرنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے جبکہ عمدہ کھیل پر افغانستان کو بھی سراہا۔

ہیڈنگلے لیڈز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ایک موقع پر 156رنز پر 6 وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی اور شکست کے گہرے بادل قومی ٹیم پر منڈلا رہے تھے۔

ایسے میں عماد وسیم نے شاداب خان کے ہمراہ 50رنز کی قیمتی شراکت قائم کرنے کے بعد وہاب ریاض کے ساتھ مل کر ٹیم کو آخری اوور میں فتح سے ہمکنار کرایا۔

وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو اس فتھ پر مبارکباد دیتے ہوئے بہترین کھیل پیش کرنے پر افغانستان کی ٹیم کو بھی سراہا۔

عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران شدید دباؤ کی کیفیت میں حواس قابو میں رکھنے اور بالآخر جیت اپنے نام کرنے پر میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے افغانستان کی ٹیم کو بھی عمدہ کھیل پر سراہتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور اس سے قبل بھارت کے خلاف میدان میں نہایت تحمل اور ثابت قدمی پر افغان کرکٹ ٹیم بھی خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024