• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
KandNs Publishing Partner

افغانستان کے خلاف عمدہ باؤلنگ، شاہین آفریدی نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

شائع June 29, 2019 اپ ڈیٹ July 2, 2019
شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 47رنز کے عوض 4وکٹیں لیں— فوٹو: اے پی
شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 47رنز کے عوض 4وکٹیں لیں— فوٹو: اے پی

افغانستان کے خلاف شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ باؤلنگ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے افغانستان کے خلاف بھی عمدہ کھیل پیش کیا۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر نے افغان ٹیم کے خلاف بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 47رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ کی تاریخ میں 4 وکٹیں لینے والے 20سال سے کم عمر پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔

ورلڈ کپ میں آج تک کسی بھی 20سال سے کم عمر باؤلر نے 4یا اس سے زائد وکٹیں نہیں لیں لیکن 19سالہ شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے میچ میں عامد وسیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024